سینئر نائب صدر پی ایم ایل ن متحدہ عرب امارات عبد المجیدمغل کی جانب سے صحافی برادری کے اعزاز میں افطار ڈنر
پاکستان میں قانون کی بالا دستی ہوئی ہے جس پر اندروں اور بیرون ملک پاکستانی خوش اور مطمئن ہیں
پاکستان میں جمہوریت کی بحالی پر ہم کلیدی کردار ادا کرنے والوں کے مشکور ہیں
عسکری قیادت اور سپریم کورٹ نے اپنا فرض بہترین طریقہ سے نبھایا ہے
پی ایم ایل این کی طرف سے صحافیوں اور پی ڈی ایم کے اعزاز میں افطار ڈنر
دبئی (طاہر منیر طاہر) سینئر رہنما و سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات سرپرست اعلیٰ مغل ویلفیئر سوسائٹی آل پاکستان عبد المجید مغل نے متحدہ عرب امارات میں موجود صحافی برادری کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستان کی تمام صحافی برادری پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے عہدیداران ،کارکنان اور پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے شرکت کی ۔
میزبانی کے فرائض نائب صدر مرکز جمیل بنگیال نے ادا کیے تلاوت کلام پاک حاجی نواز نے کی نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کا اعزاز سرفراز مغل کے حصے میں آیا مولانا اشرف شاد نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کےلئے خصوصی دعا کی۔تقریب سے صدر پاکستان جرنلسٹ فورم اشفاق احمد پی ایف یو جے یو اے ای کے صدرسجاد اکبر خان نائب صدر مرکز شوکت محمود بٹ صدر لیڈیز ونگ فرزانہ کوثر، سہیل گھمن مائینارٹی ونگ کے صدر جان قادر پاکستان پیپلز پارٹی گلف کے صدر میاں منیر ہانس ، مخدوم رئیس قریشی اور میزبان محفل عبد المجید مغل نے خطاب کیا اور صحافی برادری کی احسن کارکردگی پر روشنی ڈالی پی اور ڈی ایم کی پاکستان کے لیے کی گئی کاوشوں کو سراہا اور کامیابی پر مبارکباد دی۔
عبدالمجید مغل نے پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کےابتدائی دنوں کے حالات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا اور اس حوالے سے جو بھی اقدام پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے لیے عبدالمجید مغل نے اس وقت اٹھائے ان کی تائید اور گواہی ممتاز قانون دان مخدوم رئیس قریشی نے حاضرین کے سامنے اپنے دونوں ہاتھ اٹھا کر دی۔ تقریب میں فرحان مجید مغل، حاجی نواز، راجہ خالد، رانا یوسف، ملک نوید، خادم شاہین، ملک اسلم ، شہزاد بٹ، شوکت بٹ، وقاص گھمن ، رانا انیس، ندیم افضل پراچہ ، عامر بھٹی چوہدری عتیق، راجہ جہانزیب، اللہ رکھا شیرازی ، راجہ ثاقب ، سرفراز، خرم رشید ، مولانا اشرف شاد،غلام محی الدین، ذوا لفقار مغل ، نصر خٹک ، عرفان قمر، محبوب ربانی ، چودھری فاروق وڑائچ ، اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ ماہ رمضان ہمیں ایک دوسرے کا خیال رکھنے اور احساس کا درس دیتا ہے۔ ماہ رمضان میں ہمیں ایک دوسرے کا سہارا بنتے ہوے دیگر لوگوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے۔ یہ مہینہ ہمیں صبر اور برداشت کرنے کی تلقین کرتا ہے۔افطاری کی اس تقریب میں پی ڈی ایم کے رہنماؤں کو بھی مدعو کیا گیا تھا انہوں نے اپنی تقریر میں حالیہ حالات و واقعات پرروشنی ڈالتے ہو ئے پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے پر اظہار اطمینان کیا اور کہا کہ ہم اس جدوجہد پر اپنے قائدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی بحالی پر عسکری قیادت اور سپریم کورٹ کے بھی مشکور ہیں اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ متذکرہ اداروں کی وجہ سے پاکستان میں قانون کی بالا دستی ہوئی ہے جس پر اندروں اور بیرون ملک پاکستانی خوش اور مطمئن ہیں ۔