نیویارک(طاہر محمود چوہدری)قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق بروکلین، نیویارک کے ایک سب وے اسٹیشن پر ایک مشتبہ شخص نے منگل کی صبح رش کے اوقات میں بروکلین سب وے ٹرین پر دھواں چھوڑنے والا دستی گرینڈ پھینکا اور فائرنگ شروع کر دی، جس سے تیرہ افراد زخمی ہوگئے۔یہ خونریز حملہ منگل کی صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب ہوا،ایف، ڈی، این وائی اور نیو یارک پولیس کا کہنا ہے کہ سن سیٹ پارک میں 36 ویں اسٹریٹ اسٹیشن پر مین ہٹن جانے والی این ٹرین میں، جہاں افسران نے کئی نہ پھٹنے والے آلات دریافت کیے ہیں۔
پولیس ذرائع نے دی پوسٹ کو بتایا کہ مشتبہ شخص، جس نے ایک واضح تعمیراتی لباس میں ایم ٹی اے کارکن کی طرح ملبوس تھا اور گیس ماسک پہنا ہوا تھا، خیال کیا جاتا ہے کہ فائرنگ سے چند لمحوں قبل ایک دھواں دستی بم پھینکا تھا۔
نیویارک سٹی فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق، منگل کی صبح بروکلین سب وے سٹیشن پر کئی لوگوں پر فائرنگ کر دی گئی اور کئی "غیر چلے ہوئے ڈیوائسز” ملے ہیں۔
نیو یارک سٹی فائر ڈیپارٹمنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ فائر فائٹرز نے دھوئیں کی کال رسیو کی اور بروکلین کے سن سیٹ پارک میں 36 اسٹریٹ اور فورتھ ایونیو کے سب وے اسٹیشن پر شوٹنگ کے متاثرین اور دیگر سامان پایا گیا،فائر ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ہسپتال لے جایا گیا ہے. قانون نافذ کرنے والے ایک افسر نے "یو ایس اے ٹوڈے” کو بتایا کہ 13 زخمیوں میں سے پانچ کو گولی لگی ہے.
نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے یو ایس اے ٹوڈے کو بتایا کہ "کچھ” لوگ ڈی، این اور آر لائنوں پر کام کرنے والے اسٹیشن پر زخمی ہوئے ہیں، اور افسران فائرنگ کی اطلاعات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
محکمہ پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ "اس وقت کوئی فعال دھماکہ خیز آلات نہیں ہیں” اور رہائشیوں کو علاقے سے دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے، فائرنگ کا یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ مہینوں میں شہر کے وسیع میٹرو سسٹم میں جرائم میں اضافہ ہوا ہے،نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 2021ء کے مقابلے میں 2022 میں اب تک ٹرانزٹ کرائم میں 68 فیصد اضافہ ہوا ہے۔