پی ایم ایل این کے زیر اہتمام شارجہ میں محمد شہباز شریف کے وزیراعظم پاکستان بننے کی خوشی میں جشن

0

امید ہے کہ نئی حکومت خادم اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرے گی

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، مزدوروں کی اجرت میں اضافے اور مہنگائی کم کرنے کے سلسلہ میں کیے گئے اقدامات قبل ستائش ہیں

بیرون ملک پاکستانیوں کو سالانہ کم از کم ایک موبائل فون ٹیکس فری کیا جائے

دوبئی (طاہر منیر طاہر) مغل ہاؤس شارجہ میں محمد شہباز شریف کے وزیراعظم پاکستان بننے کی خوشی میں جشن کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے سرکردہ عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی، تمام عہدیداران اور کارکنان نے ایک دوسرے کو خادم اعلیٰ شہباز شریف کے ملک کے 23 ویں وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی اور مٹھائی سے ایک دوسرے کا منہ میٹھا کروایا ۔

سینئر رہنما و سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات عبد المجید مغل فرحان مجید مغل، سیفان مجید مغل، ڈپٹی جنرل سیکریٹری حاجی محمد نواز، نائب صدر مرکز جمیل بنگیال، نائب صدر مرکز شہزاد بٹ، مائینارٹیز ونگ کے صدر جان قادر، چیئر مین دوبئی یونٹ سہیل عامر گھمن، نائب صدر دوبئی یونٹ محمد رزاق گجر، نائب صدر دوبئی یونٹ غلام محی الدین، نائب صدر عجمان یونٹ چوہدری عتیق، ڈپٹی جنرل سیکریٹری دوبئی یونٹ عامر بھٹی، راجہ جہانزیب، راجہ چنگیز،حاجی محمد یونس، عامر ذیب، پی او سی گلوبل کے جنرل سیکرٹری وقاص گھمن ، جنرل سیکریٹری ام القوین یونٹ خرم رشید، اور کارکن مسلم لیگ ن چوہدری محسن نے شرکت کی ۔

حاضرین نے پی ڈی ایم کی اس عظیم کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ نئی حکومت خادم اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرے گی اور پاکستانی عوام کو مہنگائی اور غربت سے نجات دے گی، وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اپنی پہلی تقریر میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، مزدوروں کی اجرت میں اضافے اور مہنگائی کم کرنے کے سلسلہ میں جو اقدامات کیے ہیں وہ قبل ستائش ہیں، اس سے پاکستان میں بہت سے لوگوں کو ریلیف ملے گا، اس موقع پر نئی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو سالانہ کم از کم ایک موبائل فون ٹیکس فری کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!