پاکستان مشن اقوام متحدہ نیویارک میں پریس قونصلر ڈاکٹر مریم شیخ کی والدہ انتقال کر گئیں

0

نیویارک (طاہر محمود چوہدری) پاکستان مشن برائے اقوام متحدہ نیویارک میں پریس قونصلر ڈاکٹر مریم شیخ کی والدہ رضیہ شیخ کراچی میں انتقال کر گئیں، نمازِ جنازہ کے بعد انہیں ڈیفینس فیز 8 کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، ان کا انتقال 26 مارچ کو حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث ہوا، وہ طویل عرصے سے عارضہء قلب دل اور ذیابطیس کی وجہ سے زیر علاج تھیں۔

مرحومہ رضیہ شیخ، اللہ بخش شیخ مرحوم ، سابق سپر نٹنڈنگ انجینئر پبلک ہیلتھ سندھ کی اہلیہ اور شیخ بہاوءالدین ،سابق مغربی پاکستان خیرپور اسٹیٹ کے وزیر کی صاحبزادی تھیں، مرحومہ نے سوگواران میں ایک بیٹا اور آٹھ بیٹیاں چھوڑی ہیں، جو سب اعلی تعلیم یافتہ اور اہم شعبوں میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

ڈاکٹر مریم شیخ کے بقول ان کی والدہ رضیہ شیخ کا اپنے بچوں کی اعلیٰ تعلیم میں کلیدی کردار رہا. وہ خود بھی تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ شاعری اور ادب کا اعلیٰ ذوق رکھتی تھیں، نیویارک میں مقیم صحافیوں نے ڈاکٹر مریم شیخ کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے بلند درجات کی دعا کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!