برلن :سابق وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں امریکی سفارتخانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ

0

برلن(مطیع اللہ)دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین و سابق وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں جرمنی کے دارالحکومت برلن میں امریکی سفارتخانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

مظاہرین نے پلے کارڈز، پاکستانی اور پی ٹی آ ئی کے جھنڈے اٹھائے ہوئے عمران حکومت کی حمایت میں نعرے لگا ئے،مظاہرین نے امریکی مداخلت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

مقررین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی جمہوری حکومت کے خلاف امریکی ایماء پر سازش کی گئی عوام پر امپورٹڈ حکومت مسلط کردی، ہم امپورٹڈ حکومت کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں، امپورٹڈحکومت میں تمام نیب زدہ اور کرپشن کیسز کا سامنا کر نے والے شامل ہیں ۔

مقررین نے کہاکہ ہم پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عمران خان کے خلاف ہو نے وا لی سازشوں کی تحقیقات کرائی جا ئیں ، امریکی نواز اپوزیشن کے رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالے جا ئیں۔

مظاہرے کے منتظمین اظہرساہی، علی مدثر، کاشف کاظمی اور نصیرملہی نے کہاکہ پاکستان پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں ، عمران خان کے بغیر کوئی سیاست نہیں ہوگی ہم عمران خان کے ساتھ تھے ،ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ ر ہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!