مخدوم احمدمحمود کو گورنر پنجاب نامزد ہونے، راجہ پرویز اشرف کو سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر پی پی پی کینیڈا کی مبارک باد
اونٹاریو(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کے صدر چوہدری جاوید گُجر اور جنرل سیکرٹری راؤ محمد طاہر نے مخدوم احمد محمود کو گورنر پنجاب نامزد ہونے اور راجہ پرویز اشرف کو بلا مقابلہ سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہو کہا کہ مخدوم احمد محمود کے گورنر بننے سے پارٹی پورے پنجاب خصوصی طور پر جنوبی پنجاب میں مضبو ط ہو گی۔
سپیکر قومی اسمبلی کے طور پر راجہ پرویز اشرف کا انتخاب دراصل پارٹی کارکنوں کی جیت ہے اور اسمبلی چلانا راجہ پرویز اشرف جیسے زیرک اور سنجیدہ شخصیت کا ہی کام ہے۔
ہم اُمید کرتے ہیں کہ راجہ پرویز اشرف اسمبلی کی کارروائی جمہوری انداز سے چلائیں گے اور اسمبلی صحیح معنوں میں عوام کی نمائندگی کرے گی۔