اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کئے جائیں گے، ساجدحسین طوری

0

اونٹاریو(نمائندہ خصوصی)اوورسیز پاکستانی ہمارے ملک کا فخر ہیں اور ان کے مسائل ترجیحی بُنیاد پر حل کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ساجد حسین طوری وفاقی وزیر برا ئے اورسیز ہاکستانیز نے راؤ طاہر جنرل سیکرٹری پی پی پی کینیڈا سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہو ئےکیا۔

اس موقع پر راؤ طاہر نے ساجد طوری کو اوورسیز پاکستانیز کی وزرات سنبھالنے پر پی پی پی کینیڈا کی طرف سے مبارک باد دی اور اُن کو کینیڈا کے دورے کی دعوت دی۔

ساجد طوری نے کہا کہ انشاء اللہ وہ جلد ہی کینیڈا سمیت تمام ممالک کا دورہ کریں گے اور تمام اورسیز پاکستانیوں سے رابطہ کرکے نیا لائحہ عمل بنائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!