مانچسٹر میں ایسوسی ایشن آف UETians کی جانب سے تقریب کا اہتمام،طلبہ کی بھرپور شرکت

0

تقریب میں بچوں کو تقاریر، شاعری اور کوئز کے ذریعے مشغول اور پاکستان سے لگاؤ کی ترغیب دی گئی

مانچسٹر(وسیم چودھری) ایسوسی ایشن آف UETians کی جانب سے مانچسٹر میں عید الفطر اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور (1921-2021) کی صد سالہ تقریب کے موقع پر ایک اجتماع کا اہتمام کیا گیا، جس میں برطانیہ بھر سے UET سے فارغ التحصیل طلبہ نے شرکت کی۔پروگرام کے آرگنائزر عالیہ ہاشمی اور سلمان باٹھ تھے ۔

اس تقریب نے انجینئرز اور ان کے اہل خانہ کو اکٹھے ہونے UET اور لاہور کی سنہری یادوں کو تازہ کرنے کا موقع فراہم کیا جس میں بچوں کو اپنے والدین کے تجربات اور پاکستان میں STEM کی تعلیم کی تاریخ کی ایک جھلک دکھائی۔

تقریب میں بچوں کو تقاریر، شاعری اور کوئز کے ذریعے مشغول اور پاکستان سے لگاؤ کی ترغیب دی گئی، تقریب کو دیرپا اور حوصلہ افزا یادگار بنانے کے لیے ان کو تحائف د یئے گئے۔

تقریب کا اختتام شرکاء کو یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور کے صد سالہ یادگاری سکے دے کر کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!