اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق کسی نے نہیں چھینا،آزاد علی تبسم

0

بیرون ملک مقیم پاکستانی پاکستان آ کر اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں

الیکٹرانک ووٹنگ مشین EVM کے ذریعے دھاندلی کا خدشہ تھا

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق ایم پی اے آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق کسی نے نہیں چھینا بلکہ ان کا حق پہلے کی طرح برقرار ہے۔پہلے کی طرح جب بھی ملک میں ووٹنگ ہو بیرون ملک مقیم پاکستانی پاکستان آ کر اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین EVM کے ذریعے ووٹنگ سے زیادہ تر سیاسی پارٹیوں کودھاندلی کے خدشات و تحفظات تھے، اس لیے EVM کے استعمال کی مخالفت کی گئی۔

قبل ازیں بھی ووٹنگ کے دوران اور بعد میں دھاندلیاں ہوتی رہی ہیں جبکہ EVM کے استعمال سے یہ خطرہ زیادہ تھا۔آزاد علی تبسم نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی یہ کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ کا حق ختم نہیں ہوا اور سابقہ حکومت کی ترمیم بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق نہیں تھی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے بھی کہا ہے کہ پہلے اور موجودہ قانون میں بھی بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کیا گیا بلکہ بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ کا صرف طریقہ کارطے ہونا ہے اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے طریقہ کار کو اداروں نے طے کرنا ہے، آزاد علی تبسم نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے ووٹ کا حق ختم کرنے والی بات غلط ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!