ملایشیا میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے سرکردہ شخصیات کا مشاورتی اجلاس

0

ہموطنوں کے مسائل کے حل کے لیے مکمل معاونت کا عزم

کوالالمپور(محمد وقار خان)ملایشیا میں پاکستانی کمیونٹی کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے، کوالالمپور میں پاکستانی کھانوں کے معروف مرکز’’MR BIRYANI‘‘پر میڈیا اور خدمت خلق کے میدان کے سرکردہ پاکستانی ایکٹیویسٹس کا ایک اجلاس منعقد ہوا ، جس میں سب حاضرین نے کمیونٹی کو درپیش مسائل پہ بات کرتے ہو ئےایک ایسے پلیٹ فارم کے اجرا پہ زور دیا جہاں سے کسی بھی ناگہانی مصیبت کے شکار مستحق اور مسائل زدہ پاکستانی بغیر فنڈ ریزنگ مہم اور بےجا تشہیر کے اپنے مسائل کا حل طلب کرسکیں۔

اس کے لیے تمام حاضرین کی را ئے کے مطابق ضروری سمجھا گیا کہ کچھ ایسے افراد کو سامنے لایا جا ئےجو عام ورکر کے مسائل کو سمجھتے اور درد دل رکھنے والے ہوں اور جو کمیونٹی امداد کے لیے جمع و خرچ کے مالی معاملات میں بھی شفاف رہے ہوں۔

اس اجلاس میں جاوید الرحمن کھرانہ، داتو محمد جمیل ،سید خرم عباس شیرازی، ملک واجد علی، نوید اقبال خان ، عرفان لطیف سیفی ، ضیاء الرحمان کھرانہ،محمد وقار خان، محمد سلمان و دیگر نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ اویس تاج چوہدری، محمد فاروق ڈوگر، شاہزیب شاہ جی اور ملک ندیم احمد سے ٹیلیفون پہ مشاورت کے بعد تمام ممبران کی باہمی رضامندی سے ملایشیا کے معروف اور فعال سوشل ورکر داتو محمد جمیل کو تنظیم کے سرپرست اعلیٰ کے طور پر منتخب کیا گیا۔

تنظیمی اعلامیہ میں اس بات کا عہد کیا گیا کہ کسی بھی ہموطن کے ساتھ پیش آنے والے حادثہ میں اسکی بھرپور معاونت کی جا ئے گی اور خدانخواستہ کسی جانی نقصان کی صورت میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ مرحوم کی تجہیزو تکفین اور وطن واپسی تک کے انتظامات کو جلد از جلد اور فی سبیل اللہ سر انجام دیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!