عمران خان کے ملک دشمن بیان پر پاکستان پیپلز پارٹی متحدہ عرب امارات، گلف اور مڈل ایسٹ کی جانب سے غم و غصہ کا اظہار
عمران خان کو ملکی قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے،ملک توڑنے کی بات کرنا نا قابل معافی جرم ہے
پی پی پی کو سوشل میڈیا پر ملک گیر مہم چلانے کی ضرورت ہے،میاں منیر ہانس
دبئی میں پی پی پی متحدہ عرب امارات، گلف/مڈل ایسٹ کا مشترکہ اجلاس
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان پیپلز پارٹی گلف کے شعبہ اطلاعات کے عہدے داران کا ماہانہ مشاورتی اجلاس دبئی میں ہوا جس کی صدارت میاں منیر ہانس صدرپیپلز پارٹی گلف/مڈل ایسٹ نے کی، اجلاس میں شعبہ اطلاعات گلف/مڈل ایسٹ کےمرکزی سیکریٹری اطلاعات چوہدری سجاد نزیر، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ملک اسلم،ایڈیشنل جنرل سیکریٹری عرفان قمر گوندل ،نائب صدر نثار محمود خٹک، خواتین ونگ سیکریٹری اطلاعات گلف/مڈل ایسٹ نجمہ جیلانی، ایڈیشنل سیکریٹری اطلاعات ملک خرم شہزاد، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات رانا عمران انوارخان، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات سید طاہر علی گردیزی اور اجلاس کے میزبان ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات گلف سید عاطف عباس علی گیلانی نے شرکت کی۔
اجلاس کا مقصد بیرونی ممالک میں پارٹی کے شعبہ اطلاعات کو دنیا بھر میں مزید فعال کرنےکے لیے مشاورت اور لائحہ عمل تیار کرنا تھا ۔ شعبہ اطلاعات سے منسلک عہدے داران نے آپس میں مشاورت اور تبادلہ خیال کیا اور پاکستان کے موجودہ حالات پہ غور وخوض کیا۔
اجلاس میں پارٹی امور پر توجہ دینے اور موجودہ حالات میں دنیا بھر میں پارٹی سے منسلک کارکردگی کو نیوز چینلز، پرنٹ میڈیا، سوشل میڈیا، فیس بک، ٹوئٹر کے ذریعے اجاگر کرنے پہ زور دیا گیا۔ شعبہ اطلاعات وہ شعبہ ہے جس سے تمام اندرونی و بیرونی ملکی غیر ملکی معاملات سے آگاہی ملتی ہے۔ لہٰذا شعبہ اطلاعات کے کارکنان کواس پہ خاص توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا، میاں منیر ہانس نے گلف سے منسلک شعبہ اطلاعات کے سیکیریٹریز کی کارکردگی کوسراہا اور کہا کہ ہمیں اس شعبہ کو دنیا بھر میں فعال کرنے کے لئے مزید محنت کی ضرورت ہے جس کے لئے آپس میں تبادلہ خیال اور رابطہ زوم لنک و دیگر ذریعوں سے کیا جائے تاکہ پیپلز پارٹی آنے والے انتخابات میں اپنا ووٹ بینک میں مزید اضافہ کر سکے۔
پیپلز پارٹی گلف/مڈل ایسٹ شعبہ کے سیکریٹری شعبہ اطلاعات چوھدری سجاد نزیر نے اپنی خدمات پیش کرتے ہو ئے اجلاس میں شامل انفارمیشن سیل کے عہدے داران کے کام کوسراہا اور ان سے اس شعبے کو مزید فعال کرنے کے لئے مشاورت کی۔ اجلاس میں شامل گلف ریجن کے دیگر عہدے داران نے موجودہ حالات میں وزیر خارجہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اقدامات اور کاوشوں کو سراہتے ہو ئےانہیں خراج تحسین بھی پیش کیا۔ تمام عہدے داران نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ بیرون ملک رہتے ہو ئے انفارمیشن سیل کو مزید مضبوط بنائیں گے اور پارٹی کے لئے مزید جدوجہد کرتے رہیں گے۔
اجلاس میں تمام عہدے داران نے عمران خان نیازی کے ملک دشمن بیان پہ غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئےاور اس کے بیانیے کی شدید مزمت کی اور کہا کہ پاکستان کو توڑنے والا پاکستانی شہریت کا حقدار نہیں، عمران خان نیازی ملکی سالمیت کے لئے خطرے کا باعث بنتا جارہا ہے۔اس کو قانون کے تحت سخت سزا دی جائے۔