OPN کے حوالے سے مریضوں کوایسٹر کلینک سے40 فیصد رعایت ملے گی
امارات میں مقیم 1.6ملین پاکستانی اس سہولت سے استفادہ کریں گے
یہ معاہدہ پاک بھارت تعلقات پر خوشگوار اثرات چھوڑے گا
دبئی(طاہر منیر طاہر)متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں اوور سیز پاکستانیز نیٹ ورک(OPN) اور ایسٹر کلینک کے مابین ایک معاہدہ پر دستخط ہوئے جس کے مطابق ایسٹر کلینک جذبہ خیرسگالی کے تحت امارات میں قیام پذیر1.6ملین سے زائد پاکستانیوں کو40فیصد کی چھوٹ پر علاج معالجہ کی سہولیات مہیا کرے گا۔
فی الحال یہ سروس عجمان، راس الخیمہ اور الفجیرہ کے ایسٹرکلینکس میں یہ سہولت فراہم کی گئی ہے جو بعد ازاں شارجہ دوبئی اور اس کے بعد دیگر تمام یو اے ای کی تمام ریاستوں میں علاج کی سہولت فراہم کر دی جائے گی۔
اس موقع پر OPN کی طرف سے عاصم شہزاد، ملک یاسر اعوان، ناصر جمیل اورکزئی، چیئرمین او پی این،میاں عاصم شہزاد، صدر اطاعت حسین وارثی، ممبر فیصل جمیل، ممبر ڈاکٹر وقاص انور،ممبر شجاعت صدیقی، ممبر ایسٹر کلینک علی اسکر، برانچ منیجر عجمان تمجید، مارکیٹنگ منیجر، جبکہ ایسٹر ہسپتال کی طرف سے ڈاکٹر پرشانت سی کے،ڈاکٹر صبا ناز،ڈاکٹر رتیش کمار،ڈاکٹر انوج بالان،ڈاکٹر شہیجا ایم پی اور ڈاکٹر وقاص انورموجود تھے۔
اس موقع پر ایسٹر کلینک کی انتظامیہ نے کہا کہ رجسٹریشن کی کوئی اضافی فیس نہیں ہے جبکہ ہر پاکستانی بلا تفریق اپنا پاسپورٹ اور پاکستانی شناختی کارڈ دکھا کر ہسپتال کا کارڈ حاصل کر سکتا ہے، جو کسی بھی ایسٹرکلینک میں جا کر 40 فیصد رعایت پر علاج معالجہ کی سہولت حاصل کر سکتا ہے، بعض صورتوں میں رعایت کی فیس40 فیصد سے بھی زیادہ ہے ایسٹرکلینک کی انتظامیہ نے کہا کہ ہم نے یہ سب جذبہ خیر سگالی کے طور پر کیا ہے، اس اقدام پر پاکستانی کمیونٹی نے ایسٹر کلینک کے اقدام کو سراہا ہے۔
ایسٹر ہسپتال کی برانچیں پورے یو اے ای میں واقع ہیں، جسے انڈین کمیونٹی چلا رہی ہے، ایسٹر ہسپتال کی طرف سے رعایتی نرخوں پر طبی سہولیات کی فراہمی کوOPN کے ارکان نے ایسٹر ہسپتال کی انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے اور امید کی ہے ایسٹرکلینک پاکستانیوں کے لیے مزید سستے پیکج جاری کرے گا جس سے سب کو فائدہ ہو۔
اس موقع پر عاصم شہزاد نے بتایا کہ پاکستانیوں کی سہولت کے لئے انہیں یہ معاہدہ کر کے دلی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔امارات میں موجود سوشل ورک کی بیشمارتنظیمیں عوامی فلاح و بہبود کا وہ کام نہ کر سکیں جواوور سیز پاکستانیز نیٹ ورک (OPN) نے کر دکھایا ہے ، جس پر (OPN) لائق خراج تحسین ہے۔