برلن(مہوش ظفر)انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس IAPJ کے صدر شاھد چوھان، سینئر نائب صدر خرم شہزاد، چیئرمین وسیم چوہدری، عرفان صدیقی، سعدیہ عباسی، سیکرٹری جنرل مہوش خان، وسیم بٹ، عرفان فراز، شاھد گھمن، کرن خان، مطیع اللہ، حافظ عرفان، ذکاءاللہ محسن، رانا فیصل عزیز، عظیم ڈار، شاہین جاوید، احسان اللہ خان، جاوید عظیمی و دیگر کی طرف سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس PFUJ کے نومنتخب صدر افضل بٹ، سیکرٹری جنرل ارشد انصاری و دیگر نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اور پاکستانی صحافی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک باصلاحیت، انتھک اور ورکنگ کلاس لیڈرشپ کو منتخب کیا ہے۔
ہم IAPJ کے پلیٹ فارم اور اوورسیز پاکستانی صحافیوں کی طرف سے اپنے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ نومنتخب ذمہ داران اپنی قابلیت اور صلاحیت کی بنا پر صحافی برادری کے مسائل کو حل کروانے میں معاون ثابت ہونگے۔