آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں’’میں ہوں پاکستانی‘‘کے نام سے استحصال کشمیر ریلی نکالی گئی

0

ریلی میں پاکستانی،کشمیری اور مقامی آسٹرین لوگوں کی بھرپور شرکت،بھارت کیخلاف نعرے بازی

کشمیر کی آزادی تک ہم اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے،مقررین کا ریلی کے شرکا سے خطاب

ویانا (اکرم باجوہ) جیسا کہ پوری دنیا کو معلوم ہے کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو کشمیر کے حصہ کو بھارت کے ساتھ غیر قانونی قانون سازی کرکے اپنے ساتھ ملایا تھا اسی دن سے یوم استحصال کشمیر پوری دنیا اور کشمیری سمیت 5 اگست کو منایا جاتا ہے۔

اسی سلسلہ میں آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں (میں ہوں پاکستانی) کے نام سے استحصال کشمیر ریلی آسٹرین پارلیمنٹ سے لیکر بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے تک نکالی گئی جس میں پاکستانی ، کشمیری اور مقامی آسٹرین لوگوں نے بھی شرکت کرکے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا گیا ۔

آسٹرین پارلیمنٹ کے سامنے ریلی شروع ہوئی تو مظاہرین نے کشمیری اور پاکستانی جھنڈے اٹھا رکھے تھے ،بینر اور کتبوں پر کشمیر کی آزادی اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے۔

مظاہرین بارونق شاہراہِ رنگ پر کشمیر بنے گا پاکستان اور انڈیا کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے آگے بڑھتے رہے اور بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے پہنچ کر مظاہرین میں بڑی گرم جوشی آگئی اور انڈیا کے خلاف زبردست نعرے لگاتے رہے۔

بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے پہنچ کر تقاریر سے قبل محسن بلوچ نے تلاوتِ قرآن پاک کی ، پاکستانی کشمیر ریلی سے مختلف مقررین پاک فرینڈز آسٹریا کے صدر علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ،منہاج القرآن آسٹریا کے سرپرست الحاج خواجہ محمد نسیم،ملک عمیراعوان ،مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت،الحاج سید سلطان محمود،اسٹرین خاتون کرسٹینا اور پروفیسر ملک شوکت اعوان نے کہا کہ ہم اس وقت تک جد و جہد کرتے رہینگے جب تک کشمیری آزاد نہیں ہوتے ۔

انہوں نے مذید کہا کہ ہم اقوام متحدہ اور یورپین یونین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور نوجوانوں بوڑھوں کو قید رکھا گیا ہے اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے کا فوراً نوٹس لیکر ظلم رکوائے، کشمیر میں اپنا کردار کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کے حقوق دلائے ۔

تقریب کے آخر میں قاری شبیر نے کشمیریوں کے لیے خصوصی اجتماعی دعا کراتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک کشمیریوں کو جلد آزادی دے اور انکی مشکلات میں آسانی پیدا کرے۔انہوں نے امت مسلمہ اور پاکستان کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!