کوالالمپور،پتراجایا،جوہر بارو،ہینانگ سمیت تمام بڑے شہروں کے مراکز میں آتش بازی
قومی ترانے سمیت رنگارنگ تقریبات رات بھر جاری رہیں
کوالالمپور(محمد وقار خان)ملائشیا کا 65 واں یوم آزادی کورونا کے باعث دو سال بعد سرکاری سطح پر منایا گیا،دو سال بعد قومی آزادی کا دن منانے پہ ملایشینز کا جوش و خروش اور جشن دیدنی تھا۔

تمام قابل ذکر شہروں میں رات کے 12 بجتے ہی قومی ترانے کے ساتھ شاندار آتشبازی کے بعد رات بھر رنگارنگ تقاریب کا انعقاد کیا گیا جو کہ اگلے دن تک مختلف اجتماعات کی شکل میں جاری رہا۔
65ویں یوم آزادی پہ ملائشین نوجوانوں کا جذبہ دیدنی تھا، نوجوانوں نے پوری رات جوش و جذبے سے سڑکوں اور پارکوں میں قومی تقاریب میں شرکت کرکے گزاری ۔
اس موقع پر ملائشین سلطان ، وزیراعظم اور تمام راہنمائوں نے قوم کے نام اپنے اپنے پیغامات بھی جاری کیے، جس میں ملک کی ترقی کے لیے اتحاد ، امن اور بھائی چارے پہ زور دیا گیا ۔
جشن آزادی کی رات ملایشین وزیراعظم نے عوام میں جاکر عام لوگوں سے ملاقات کی اور انکے ساتھ آزادی کے نعرے بھی لگائے اور آزادی تقاریب میں شریک چھوٹے بچوں سے خصوصاً ہاتھ ملائے ۔