17 سالہ نوجوان فرانسیسی پولیس کے نسلی تعصب کا شکار بنا، اقوام متحدہ

پیرس(ویب ڈیسک)فرانس میں الجیرین نوجوان کو پولیس کی جانب سے قتل کیے جانے کے بعد اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے فرانس پر زور دیا کہ وہ اپنے سیکورٹی اداروں میں نسلی امتیاز پر مبنی اصولوں کا قلع قمع کرے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی ترجمان روینا شمداسانی نے جنیوا میں ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ ہمیں فرانس میں پولیس کے ہاتھوں 17 سالہ شمالی افریقی نژاد (الجیرین) نوجوان کی ہلاکت پر تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فرانس کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں میں نسل پرستی اور امتیازی سلوک کے گہرے مسائل کو سنجیدگی سے حل کرے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بین الاقوامی حقوق کی تنظیموں جیسے ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ کے جاری کردہ بے شمار بیانات میں فرانسیسی حکومت سے شہریوں کی شناخت کے دوران امتیازی بالخصوص نسلی پروفائلنگ کے طریقہ کار کو بدلنے کا مطالبہ کیا جا چکا ہے۔

arrestedFrench police victim of racialprotestvoilence
Comments (0)
Add Comment