دنیا بھر کی طرح اسپین میں بھی سال نو 2024 کا شانداراستقبال،آتش بازی کا زبردست مظاہرہ

بارسلونا (رپورٹ:کاشف شہزاد) دنیا بھر کی طرح اسپین کے روشنیوں کے شہر بارسلونا میں بھی سال نو 2024کو بھرپور انداز میں خوش آمدید کہا گیا۔

لوگوں کے چہروں پر نئی امیدیں ، آنکھوں میں خوشی اورچمک اور لبوں پر مسکراہٹوں کے ساتھ دعا ہے کہ نیا سال خوشیاں اور خوش بختی لے کر آئے۔

12 بجتے ہی انگور پارٹی کی گئی اور شہر بھر میں بھرپور آتش بازی کے مظاہرے نے سات رنگوں میں آسمان کو اور بھی زیادہ روشن کر دیا ۔

شہروں میں جگہ جگہ میوزیکل کنسرٹس، دوست احباب اور فیملی سے ملنے ملانے ایک دوسرے سے تحائف کے تبادلے اور فیملی ڈنرز کے لیے خاص اہتمام کیا گیا۔تمام نئے سال کو ویلکم کرنے کے خوبصورت انداز دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔

ہر طرف ایک میلے کا سا سماں ہے، تفریحی مقامات ہو یا سیاحتی مقامات ،شاپنگ سینٹرز ہو یا شہر کے گلی کوچے، برقی قمقموں اور رنگ برنگی روشنیوں سے بڑی خوبصورتی اور مہارت سے سجا ئےگئے ۔

تفریحی مقامات پر جھولے اور رنگ برنگی خوب صورت لائٹنگ بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کو بھی اپنی طرف متوجہ کر رہی ہیں۔خوبصورت اور دلکش روشنیوں نے رات میں دن کا سا ماحول بنا رکھا ہے جس سے شہر کی رونقوں میں اضافہ ہو گیا ہے اور خوبصورتی کو چار چاند لگ گئے ہیں ۔

لوگ بڑی تعداد میں سیاحتی اور پبلک ٹورسٹ مقامات پر رقص کرتے رہے ۔

سپینش قوم کے ہمراہ یورپ بھر کی عوام سال کے بھرپور استقبال کے لئے بہت پرجوش دکھائی دیئے اور نئے سال کی خوشیاں منا تے اور ایک دوسرے کو دعائیں دیتے نظر آ ئے۔

2024fireworkfireworksgreat display of fireworksGreat reception of New Year 2024happy new yearNew Year 2024New Year 2024 Celebrationsspainwelcome 2024
Comments (0)
Add Comment