یورپ بھر کی طرح سویڈن میں بھی نویں محرم کی مجالس اور عزاداری کا اہتمام

پاکستانی کمیونٹی کی سب سے بڑی امام بارگاہ باقر العلوم میں منعقد کردہ مجلس میں سینکڑوں فرزاندان ِاسلام نے شرکت کی

مالمو (زبیر حسین) باقر العلوم سویڈن کے زیر اہتمام ہر سال مجالس محرم الحرام کا اہتمام کیا جاتا ہے جہاں عوام کی کثیر تعداد شرکت کرتی ہے، رواں برس مالمو شہر میں قائم سب سے بڑی امام بارگاہ میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نویں محرم کی مجلس میں نا صرف اہل تشیع بلکہ اہلسنت و الجماعت کی سرکردہ شخصیات نے بھی شرکت کی،مجلس سے خطاب محمد عباس سیال نے کیا، عباس سیال نے واقعہ کربلا کی کچھ ایسی منظر کشی کی کہ ہر آنکھ اشک بار ہوگئی۔

تقریب میں سویڈن کی سیاسی، سماجی ، مذہبی اور صحافتی تنظیموں کی سرکردہ شخصیا ت نے بھی شرکت کی۔

میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے باقر العلوم کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سویڈن میں بڑھتی ہوئی پاکستانی کمیونٹی کے پیشِ نظر باقرالعلوم اپنی مذہبی سرگرمیوں کے دائرہ کار کو وسیع کررہا ہے۔

اسی سلسلے کی کڑی ہے کہ ہم اس وقت ایسی جگہ موجود ہیں جہاں سینکڑوں افراد مجلس کا حصہ ہیں، مجلس کے شرکاء کے لئے کہیں لنگر تو کہیں گرم چائے کے اسٹال بھی لگائے گئے تھے۔

سویڈنعزادارینویں محرم کی مجالس
Comments (0)
Add Comment