جرمنی کے دارلحکومت برلن میں پاکستانی کاروباری شخصیت امتیاز قادر وائیں نے کمیونٹی کی ضروریات میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
برلن (رپورٹ:مطیع اللہ) برلن میں پاکستان کمیونٹی کے لیے بہترین سہولت کا آغاز کر دیا گیا،جرمنی کے دارلحکومت برلن میں پاکستانی کاروباری شخصیت امتیاز قادر وائیں نے کمیونٹی کی ضروریات میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا ۔
برلن میں پہلی بار پردیسیوں کے لیے اپنی زبان میں جرمن ڈرائیونگ اسکول کا افتتاح کردیا ۔جرمنی کے دارالحکومت برلن میں اردو ،پنجابی زبان میں ڈرائیونگ اسکول کے افتتاح سے خواتین اور اسٹوڈنٹس فائدہ اٹھاسکیں گے۔
اسکول کے افتتاح کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے امتیازقادر وائیں اور ان کی بیٹی ، بیٹوںحبیب اور وجاہت کی خدمات کو سراہا۔
امتیاز قادر نے کہاکہ جرمنی میں گاڑی چلانا لازمی جز ہے، ڈرائیونگ لائسنس سے کمیو نٹی کے افراد کو نوکریاں فراہم کرنے میں بہترین کاوش ہوگی ۔
اسکول کے اساتذہ نے کہاکہ ہم سینکڑوں افراد کو ڈرائیونگ سیکھا چکے ہیں، اب اس کی زیادہ ضرورت تھی کہ اپنی زبان میں تھیوری کی کلاسز لے سکیں ۔
اسکول کے افتتاح کے موقع پر پاکستان کمیونٹی کی سیاسی وسماجی شخصیات نے ڈرائیونگ اسکول کے افتتاح کو کمیونٹی کے لیے اعزاز قرار دیا اور کہا کہ وہ اپنی زبان میں کلاسزلیں اور ڈرائیونگ لائسنس لے کر اچھی جاب کرسکیں ۔