جرمنی کے شہر ہانوور میں اسلامک سنٹر گلزارِ مدینہ کے زیرِاہتمام یوم آزادی پاکستان کی شاندار تقریب

ہانوور( رپورٹ:مطیع اللہ )پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی قوم نے ملک پاکستان کی 77 ویں سالگرہ کو ملی اور قومی جذبے کیساتھ مناکر وطن سے محبت اور الفت کا اظہار کیا۔

جرمنی کے شہر ہانوور Hannover میں اسلامک سنٹر گلزارِ مدینہ کے زیرِ اہتمام ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس میں ہانوور شہر اور گردونواح میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بزرگ شخصیات ،نوجوانوں اور بچوں نے بھرپور شرکت کی اور یومِ آزادی کو بھرپور طریقہ سے منایا۔

پروگرام کو صدر کلچرل اینڈ اسلامک سنٹر چوہدری ٹِکا خان نے ہوسٹ کیا جبکہ امام و خطیب جامعہ ہٰذا نے ان کی معاونت کی ، نائب صدر چوہدری اظہر ساہی کے صاحبزادے سمیر ساہی کی تلاوت سے پروگرام کا آغاز ہوا ، نعت شریف اور ملی نغموں کیساتھ حاضرین نے پروگرام کی رونق کو دوبالا کیا اور کمیونٹی کی بزرگ شخصیات نے پاکستان کیلئے اپنے جذبات اور خیالات کا اظہار بھی کیا ۔

بچوں کو تاریخ پاکستان سے روشناس کیا ، سیکرٹری اسلامک سنٹر حمزہ طاہر نے پروجیکٹر پر قومی ترانے کیساتھ پاکستان کے معرضِ وجود میں آنے کی ڈا کو منٹری فلم دکھا کر پروگرام کو چار چاند لگا دیئے۔

بعد ا زاں ملی نغموں اور نعروں کی گونج میں آزادی کا خوبصورت کیک کاٹا گیا اور انتظامیہ کے دوستوں چوہدری مقصود سندھو ، چوہدری اظہر ساہی،بھٹی برادران اور نوجوان ساتھیوں انجینئر رانا ارسلان ، عاصم خان ، ایاز احمد ، حمزہ طاہر ، چوہدری پرویز گجر اور انتظامیہ کے دیگر احباب نے حاضرین کی لذیز کھانوں اور مٹھائی کیساتھ تواضع کی ۔

Islamic Center Gulzar-e-Madinah Hanoverاسلامک سنٹر گلزارِ مدینہ ہانووریوم آزادی پاکستان
Comments (0)
Add Comment