انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم آئی اے پی جےکا اجلاس

برلن (رپورٹ:مہوش ظفر) انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے اوورسیز صحافیوں کی تنظیم آئی اے پی جے کی جانب سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔جس میں شرکاء نے اپنی رائے کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کی پامالیوں کی روک تھام کو ضروری قرار دیا، انھوں نے بھارت کی جانب سے نہتے اور معصوم کشمیریوں پر نصف صدی سےزائد جبروتشدد اور قتل وغارت گری پر تشویش ظاہر کی۔

فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کو انسانیت کے خلاف گھناؤنے اقدام پر افسوس کا اظہار کیا،برما میں روہنگیا کی معصوم عوام انسانیت سوز مظالم سہنے پر مجبور ہیں انہیں روکا جائے،اجلاس میں تنظیمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا کہ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس فورم کا پلیٹ فارم دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی انسانیت کے خلاف مظالم ہونگے انکی روک تھام کےلیے کلیدی اقدام اٹھائے گا۔

ویبنار میں جنرل سیکرٹری مہوش ظفر،وسیم بٹ،عظیم ڈار،جاوید عظیمی، حافظ عمران،ذکاءاللہ محسن سمیت دیگر ممبران شریک تھے، شرکاء کی جانب سے عالمی حقوق کے دن کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اراکین آئی اے پی جے نے دنیا میں موجود ہر شخص کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا،انھوں نے کہا کہ دنیا کے طاقتور ممالک ترقی پذیر ممالک کی عوام کے حقوق کا استحصال کر رہے ہیں، جنہیں روکنا ہر شخص کی ذمہ داری ہے۔

ویبینار میں اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق انسانی حقوق کی پامالیوں کی روک تھام کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے دنیا بھر کے ممالک کی عوام کو یکساں حقوق سے آراستہ کیا جائے آن لائن اجلاس میں تنظیمی امور پر بھی گفتگو کی گئی جس میں گزشتہ تین سالوں کے دوران آئی اے پی جے نے نمایاں کردار ادا کرتے ہوئے دنیا بھر میں پھیلے صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا،جو صحافتی اقدار کو فروغ دے رہا ہے اور صحافیوں کی آواز بن کر انکے حقوق کو اجاگر کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

آئی اے پی جے نے ہمیشہ اصلاحی،معلوماتی اور مختلف موضوعات پر مبنی پروگراموں کا انعقاد کرکے جہاں لوگوں کو آگاہی فراہم کی ہے وہیں متعلقہ حکام کو بھی حالات سے آگاہ کیا ہے اجلاس میں آئندہ تنظیم کے الیکشن پر بھی غور کیا گیا، اجلاس کے اختتام پر جاوید عظیمی نے دعا خیر کرائی اور یوں مختصر وقت کے بعد آن لائن اجلاس اختتام پزیر ہوا۔

آئی اے پی جےانسانی حقوق کا عالمی دن
Comments (0)
Add Comment