اپسالا(زبیر حسین)سویڈن کے شہر اپسالا میں پلودان کو پولیس کا اجازت نامہ نہ ملنے کے باوجود اس نے ایک مسجد کے سامنے قرآن مجید نذر آتش کرنے کی کوشش کی جسے چند لوگوں نے ناکام بنا دیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق پلودان کی گاڑی پر چند لوگوں نے حملہ کیا جس کی وجہ سے اس کی گاڑی کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی ۔
سویڈن کے شہر اپسالا میں مسجد کے سامنے قرآن مجید نذر آتش کرنے کی کوشش چند لوگوں نے ناکام بنا دی #Islamophobia pic.twitter.com/YG2SWdeyW5
— tarkeen-e -watan (@ETarkeen) May 1, 2022
بعد ازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر چند افراد کو حراست میں لے لیا اور پولیس کے مطابق پلودان اب اپسالا سے نکل چکا ہے۔