سویڈن میں نئی حکومت کا قیام،وزیرِاعظم اولف کرسترسون نے وزراء کا اعلان کردیا

0

سٹاک ہوم(انصراقبال بسرا)سویڈن میں گزشتہ روز دائیں بازو کی اتحادی جماعتوں کے نامزد کردہ وزیرِاعظم نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد آج باقاعدہ طور پر مکمل کابینہ کا اعلان کردیا۔

اولف کرستر سن کی حکومت 23 وزراء پر مشتمل ہوگی جس میں کرسچن ڈیموکریٹس جماعت کے 6 وزرا جبکہ لبرل جماعت کے 5 وزرا شامل ہوں گے

۔ کرسچن ڈیموکریٹس کی سربراہ ایبا بش نائب وزیرِاعظم نامزد جبکہ لبرل جماعت کے سربراہ جوہان پہرسون لیبر مارکیٹ کے وزارت سنبھالیں گے۔

اولف کرسترسن نے وزراء کا اعلان ایک پریس کانفرنس میں کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں کی باہمی رضامندی سے قابل شخصیات کو وزارتیں سونپی گئی ہیں اور وہ امید کرتے ہیں کہ ان کی حکومت سویڈن کو معاشی طور پرمستحکم، جرائم سے پاک اور نوجوانوں کےلیے بہتر مستقبل کی ضامن بنے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!