اپنے جیون ساتھی کا چنائوکرتے وقت اس بات کو مد نظر رکھو کہ تم صرف اپنے لئے ایک فیشن ایبل ،پڑھی لکھی ،خوبصورت، اسمارٹ ،بے باک ،بے حجاب بیوی کا انتخاب نہیں کررہے ہو بلکہ آپ اپنے بچوں کی ماں پسند کررہے ہو۔
جس نے تمہاری اولاد کی تربیت کرنی ہے ورنہ کل کو اپنی اولاد کی کسی نافرمانی پر شکوہ نہ کرنا نہ اپنی اولاد کو کوسنا، اس شخص کی طرح کہ جس نے اپنے بیٹے کی نافرمانی کی شکایت حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کی تھی جس پر اس بیٹے نے الٹا سوال ہی کردیا تھا کہ ایک باپ کی اپنی اولاد پر کیا فرائض ہیں جس پر آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا تھا کہ وہ تمہارے لئے اچھی ماں منتخب کرے ۔
بچے کا جواب ،اس نے میرے لئے ایک مجوسی ماں کا انتخاب کیا۔
عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ، تمہارا اچھا نام رکھے ۔
نوجوان ،اس نے میرا نام جوالارکھا مطلب جس کا آگ کا شعلہ (جو مجھے یاد ہے)
تیسرا ،حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ تیری اچھی تربیت
نوجوان ،وہ بھی نہیں کی
تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ بیٹا تم جا ئو اس میں تمہارا کوئی قصور نہیں۔
تو بس کل کو اس کی جگہ آپ اور اس نوجوان کی جگہ آپ کی اولاد ہوسکتی ہے۔
خاص کر مغربی ممالک میں بسنے والے۔۔۔۔۔۔
مہوش ظفر/جرمنی