لوزرن(نمائندہ خصوصی)سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزرن میں میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں سالانہ عظیم الشان جشن میلاد مصطفی ﷺ کا انعقاد ہوا ۔جس کے مہمان خصوصی پیر سید جعفر علی شاہ سید علی جیلانی اور سید فرحت حسین شاہ تھے۔
اس محفل میں میں عاشقان مصطفی نے بھرپور شرکت کی،اس موقعہ پر ہال کو خوبصورت جھنڈیوں اور مختلف رنگ کے بنیرز سے سجایا گیا تھا۔
محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا،نقابت کے فرائض سعید اقبال قادری نے ادا کیے، سید زین جیلانی ،سید محمود الحسن، ریاض الدین ،ڈاکٹر خالد پنی ،اشباھ شاہ، مفتی اجمل ارشدسیٹھی اور محمد احمد نے نعت رسول مقبول ﷺپیش کی ۔
پیر سید جعفر علی شاہ نے نعتوں کے خوبصورت گلدستے پیش کرکے لوگوں کے ایمان کو تازہ کیا ،سید فرحت حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدا جب کوئی نعمت عطا کرے تو اس پر شکر اور چرچا کرنا چا ہیے، آقا رحمت اللعالمین اور سب سے بڑی نعمت ہیں ،ہر گلی شہر ان کی آمد کا چرچا کرنا چا ہیے۔
اس وقت ضرورت اس بات کی ہے نوجوانوں کی زندگی کو سیرت نبی سے آراستہ کیا جائے اور ان کے دلوں کو عشق رسول سے منور کیا جائے، توقیر شاہ نے سوسائٹی کی جانب سے آنیوالے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب اللہ تعالیٰ کے کرم اور دوستوں کے تعاون سے ہی ممکن ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی اور سماجی پروگرامز کے ساتھ ساتھ مذہبی پروگرامز اور خاص کر میلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا یہ سلسلہ جاری ر ہے گا۔
آخر میں صاحبزادہ سید علی جیلانی نے درود و سلام اور اجتماعی دعا کی محفل کے اختتام پر شاندار ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا۔