خواتین کی فلاحی تنظیم”واؤ”کے زیراہتمام سیدہ کوثر کی تصنیف”عشق لاہوتی”کی رونمائی اور پذیرائی

0

کتاب کا فیتہ کھول کر تالیوں کی گونج میں کتاب کی رونمائی کی گئی

تقریب میں شامل خواتین نے شاعرہ،مصنفہ سیدہ کوثر کو "عشق لاہوتی” کی اشاعت پر مبارکباد دی

تقریب کی مہمان خصوصی "عشق لاہوتی” کی مصنفہ شاعرہ سیدہ کوثر نے "وا ؤ” کی کارکردگی کو سراہا

سیدہ کوثر نے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب،”عشق لاہوتی”کی رونمائی اور پذیرائی پر”واؤ”کا شکریہ ادا کیا

دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارت میں قائم پاکستانی خواتین کی فلاحی تنظیم "وا ؤ” Wisdom of Women (WOW) نے لندن سے آئی پاکستانی نژاد شاعرہ سیدہ کوثر کی تصنیف "عشق لاہوتی” کی رونمائی اور پذیرائی کی تقریب کا انعقاد شارجہ میں کیا۔

تقریب میں "وا ؤ” کی فاونڈر فرزانہ منصور اور ثروت زھرا زیدی، سعدیہ طارق، زبیدہ خانم، ترنم احمد، طاہرہ مغل، رابعہ اشرف، ممتاز اظہر، رفعت رفیق، الماس پیرزادہ اور رابعہ امیرکے علاوہ دیگر خواتین نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر کتاب کا فیتہ کھول کر سب نے تالیوں کی گونج میں کتاب کی رونمائی کی، "عشق لاہوتی” کی مصنفہ شاعرہ سیدہ کوثر نے کتاب اور اس میں موجود شاعری کے بارے سب کو تفصیل سے بتایا۔

شرکائے تقریب نے کتاب کو صفحہ بہ صفحہ دیکھا اور اس کو ہر لحاظ سے بہترین پایا،”وا ؤ” کی فاونڈر فرزانہ منصور اور ثروت زہرہ زیدی اور دیگر خواتین نے شاعرہ، مصنفہ سیدہ کوثر کو "عشق لاہوتی” کی اشاعت پر مبارکباد دی اور پذیرائی کی۔

"وا ؤ” کی فاونڈرثروت زہرہ زیدی نے Wisdom of Women (WOW) کے اغراض و مقاصد کے بارے بتاتے ھوئے کہا کہ بہت کم عرصہ میں ہم نے "وا ؤ” کے بینر تلے امارات میں مقیم خواتین کے لئے بہت سے فلاحی کام کئے ہیں، جن میں حال ہی میں "بریسٹ کینسر” کے بارے ایک آگاہی سیمینار تھا جس میں نہ صرف پاکستانی بلکہ دیگر اقوام عالم کی خواتین نے بھی شرکت کی۔

تقریب کی مہمان خصوصی "عشق لاہوتی” کی مصنفہ شاعرہ سیدہ کوثر نے "وا ؤ” کی کارکردگی کو سراہا اور اس کی مزید کامیابی کے لئے نیک تمناؤں کااظہار کیا۔

سیدہ کوثر نے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب، "عشق لاہوتی” کی رونمائی اور پذیرائی پر "وا ؤ” کا شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!