جدہ:پاکستان جنرنلسٹس فورم کے زیراہتمام سانحہ اے پی ایس کی یاد میں تعزیتی اجلاس

0

جدہ(امیر محمد خان سے)پاکستان مین رونماء ہونے والے دنیا کے تکلیف دہ واقعات16دسمبر کو سقوط ڈھاکہ ، اور کچھ سالوں 16دسمبر کو ہی سانحہ پشاور جس میں100سے زائد بچے دہشت گردوں نے شہید کئے کی یاد میں پاکستان جنرنلسٹس فورم کا ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں اظہار افسوس کیا گیاآج پھر ہمیں انہی حالات کا سامناہے جو سانحہ مشرقی پاکستان کا سبب بنے تھے۔

ایک طرف ملک دشمن قوتیں ہماری سلامتی کے درپے ہیں اور دوسری طرف ہمارے بعض عاقبت ناا اندیش اہل ِ سیاست اس چنگاری کو ہوادینے کی شعوری یا غیر شعوری کو ششوں میں مگن ہیں جو ملکی یکجہتی کو بھسم کرسکتی ہے۔ کس قدر افسوسناک بلکہ شرم ناک بات ہے کہ بنگلا دیش جوہم سے کٹ کرعلیحدہ وطن کے طورپر سامنے آیا تھا آج پاکستان کے مقابلے میں کہیں زیادہ مضبوط ہوچکاہے۔

یہ طرز عمل اس حقیقت کی چغلی کھا رہا ہے کہ ہماری اشرافیہ اور سیاسی قیادتوں نے سقوط ڈھاکہ کے سانحہ سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا۔ ہم انہی راستوں کے مسافربن چکے ہیں جو سقوط ڈھاکہ جیسے سانحات کو جنم دیتے ہیں۔ آج ضرورت اس امرکی ہے کہ ہم اپنے طرزعمل کا جائزہ لیں۔

اجلاس میں سینئر صحافیوں کی قدیم تنظیم کے اراکین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی سرپرستی میں دہشت گردوں نے پشاور میں سو سے زائد فرشتہ صفت بچوں کو خون میں نہلا کر ہر پاکستانی کو رونے پر مجبور کردیا تھا ،یہ واقعہ کی پشت پناہی بھی وہ ہی عوام کررہے تھے جو سقوط ڈھاکہ کے ذمہ دار تھے۔ پاکستان جرنلسٹس فورم کے اراکین نے شہداء کیلئے فاتحہ کرتے ہوئے پاکستان کی حکومت ، عسکری قیادت سے اپیل کی کہ وہ ان واقعات کی وجوہات کو عوام پر آگاہ کریں۔

اراکین نے سیاست دانوں سے اپیل کی کہ وہ محب وطنی کا ڈھونگ رچانے کے بجائے عوام کو مثبت راستہ دکھائیں،اقتدار کی رسہ کشی ختم کریں تاکہ دشمن کے ہاتھ مضبوط نہ ہوں اور ہمیں کسی دہشت گردی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ اجلاس میں چیئر مین فورم امیر محمد خان، صدر معروف حسین، جنر ل سیکریٹری جمیل راٹھور، سینئر صحافی اراکین خالد چیمہ، محمد عدیل، امانت اللہ و دیگر، جبکہ سینئر ترین صحافی عامل عثمانی نے ٹیلفون پر اجلاس میں شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!