پاکستان قونصلیٹ جدہ میں پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب کا اہتمام

0

جدہ (امیر محمد خان سے) پاکستان قونصلیٹ جدہ میں پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب کا اہتمام ہوا ،ویلفیئرسوسائٹی کے زیر اہتمام 2006سے پاکستان قونصلیٹ مین مفت میڈیکل کیمپ لگاتا ہے جہاں ضرورت مند پاکستانیوں کو طبی مشورے،طبی معائنہ اور ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔

طبی کیمپ میں پاکستانی سرجن اور ماہر ڈاکٹرز شرکت کرتے ہیں اور پاکستانی نرسز خدمات انجام دیتی ہیں،پندرہ روز میں منعقدہ کیمپ میں 2500سے زائد پاکستانی طبی مشوروں کیلئے آتے ہیں۔

ویلفیئر سوسائٹی نے جدہ میں پاکستانی مخیر حضرات کی مدد سے ایبٹ آباد میں کڈنی سینٹر تعمیر کیا گیا ہے جہاں24 خون صاف کرنے والی مشینیں لگائی گئ ہیں،نیز لیزر مشین بھی خدمات فراہم کررہی ہیں ۔

پاکستان ویلفیئر سوسائٹی اب تک جدہ میں 369 کیمپس کا انعقاد کرچکی ہے،قونصلیٹ میں منعقدہ تقریب سے ڈائریکٹر میڈیکل کیمپ محمد یونس ستار اور نائب صدر محمد شریف زمان ،پریس سیکریٹری محمد نواز جنجوعہ نے مفت میڈیکل کیمپ کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر امجد نے بیماریوں سے بچائو کیلئے غزا کے استعمال پر لیکچر دیا ۔تقریب میں بڑی تعداد میں ڈاکٹرز اور کمیونٹی اراکین نے شرکت کی ۔

مہمان خصوصی قونصل جنرل خالد مجید نے سوسائٹی کے اراکین کی کاکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی اسناد اورشیلڈز پیش کیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!