28 مئی یومِ تکبیر کے موقع پر” ٹک ٹاک براڈ” پر کانفرنس کا انعقاد

0

کانفرنس میں سعودی عرب، امریکا، جرمنی، ویت نام ، کینیڈا اور امارات کے لوگوں کی شرکت

پاکستان دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، امجد ملک

پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کی ٹیم کا ہم پر احسان عظیم ہے

دبئی (طاہر منیر طاہر سے) جدید دور کی ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ھوئے مسلم لیگ ن سعودی عرب، امریکا، جرمنی، ویت نام ، کینیڈا اور امارات کے عہدیداروں نے ” ٹک ٹاک براڈ” پر کانفرنس کا انعقاد کیا- اس موقع پر 28 مئی یومِ تکبیر کے حوالے سے بات چیت ہوئی اور شرکاء نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا،یومِ تکبیر کے موقع پر مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم SMT نے ٹک ٹاک کی براڈ پر کانفرنس کا انعقاد کیا،اس کانفرنس میں بطور مہمانِ خصوصی چیئرمین اوو رسیز بیرسٹر امجد ملک نے شمولیت کی۔

کانفرنس کی نگرانی کے فرائض چوہدری خالد بشیر سرپرست پی ایم ایل ن متحدہ عرب ا مارات نے انجام دیے،میزبانی میاں محمد صغیر نے کی اور مدثر بٹ نے بطور کانفرنس سیکرٹری تقریب کو خوش اسلوبی سے چلایا،کانفرنس میں مہمانِ خصوصی بیرسٹر امجد ملک نے اظہار خیال کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ (قائد) میاں نواز شریف، وزیراعظم میاں شہباز شریف اور افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ملی یکجہتی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم کا ہر فرد اپنے وطن کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے اور کسی بھی دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے۔

بیرسٹر امجد ملک نے خاص طور پر 10 مئی کی حالیہ بھارت کے ساتھ جنگ کا ذکر کیا، جس میں بھارت کے 7 جنگی طیارے، بشمول 3 رافیل، پاکستانی دفاعی نظام کے ریڈار پر آنے کے بعد گرائے جانے کا ذکر کیا،انہوں نے پاکستان کے پاس جدید کمیونیکیشن اور ڈیجیٹل ذرائع میں ترقی کا ذکر بھی کیا اُنہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ پاکستان دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور پوری قوم افواج کے شانہ بشانہ ہے۔ اُنہوں نے بھارت کو آئندہ کسی بھی مہم جوئی سے باز رہنے کا پیغام دیا۔

کانفرنس میں ایس ایم ٹی ٹک ٹاک سوشل میڈیا ٹیم میں ملک نعمان ، حوا کی بیٹی، شیخ شیز میڈم اور خواجہ عدنان اکرم نے شرکت کی،اس موقع پر ندیم حفیظ کو مسلم لیگ ن بحرین کےصدر منتخب ہونے اور میاں محمد صغیر صاحب کو سوشل میڈیا کوارڈینیٹر بننے پر مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے،کانفرنس میں دیگر سوشل میڈیا ورکرز نے بھی اپنے خیالات کا اظہا ر کیا اور یومِ تکبیر کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی، ملکی سلامتی، ترقی اور اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔

کینیڈا سے شیخ محمد پرویز، سعودی عرب سے خدیجہ ملک اور پی ایم ایل این، دبئی کے سینئر نائب صدر میاں غلام محی الدین نے کہا کہ 28 مئی 1998 کے دن پاکستان دنیا کے نقشے پر ایٹمی ملک کی حیثیت سے ابھرا- 28 مئی کو پاکستان 6 ایٹمی دھماکے کر کے دنیا کی ساتویں جبکہ اسلامک ورلڈ کی پہلی ایٹمی طاقت بن گیا،ایٹمی ہتھیاروں سے لیس پاکستان کی طرف اب کوئی دشمن میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، پاکستان کو دھمکیاں دینے والے عیار دشمن بھارت کو پاکستان کی طرف دیکھنے سے پہلے اب ہزاروں بار سوچنا پڑے گا اور اسکی ہمت جواب دے جائے گی۔

یہ بھی ضروری ہے کہ قوم متحد رھے اور اندرونی و بیرونی دشمنوں پر گہری نگاہ رکھے،پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کی ٹیم کا ہم پر احسان عظیم ہے کہ جن کی وجہ سے ہم دشمن کے سامنے سر اٹھا کر کھڑے ہیں،ملک کو ایٹمی قوت بنانے میں ذو الفقار علی بھٹو،محمد ضیا الحق اور میاں نواز شریف کے جرات مندانہ فیصلوں اور کاوشوں کا ہاتھ ہے۔ انہی دانشمندانہ فیصلوں کی بدولت آج پاکستان کا دفاع مضبوط ہے اور پاکستانی فخر سے سر بلند کرکے جی رھے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]