سیف گروپ کی قطر میں پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایگزیبیشن (PIPEX) میں شرکت

0

قطر میں مقیم پاکستانی سیف گروپ پراجیکٹس خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں،کلیم خان مروت

ایونٹ میں پاکستان کی معروف مارکیٹنگ کمپنیاں اور ڈویلپرز شامل تھے

دوحہ(طاہر منیر طاہر) سیف گروپ پاکستان نے قطر میں پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایگزیبیشن (PIPEX) میں شرکت کی اور حال ہی میں قطر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنے پروجیکٹس کی نمائش کی۔

سٹی سینٹر روٹانا دو حہ میں منعقد ہونے والے اس دو روزہ ایونٹ کا اہتمام گلوبو ایشیا ایگزیبیشنز دبئی نے اجوان گلوبل فار سروسز، ٹریڈنگ اور کنسٹرکشن کے اشتراک سے کیا تھا، ایونٹ جس میں پاکستان کی معروف مارکیٹنگ کمپنیاں اور ڈویلپرز شامل تھے، نے لوگوں کی بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کیا۔

سیف گروپ کے ڈائریکٹر کلیم خان مروت نے قطر میں مقیم پاکستانیوں کو دعوت دی کہ وہ رئیل اسٹیٹ سیکٹربالخصوص سیف گروپ پراجیکٹس خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

کلیم خان مروت نے مزید کہا کہ پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا ہے جسے معاشی استحکام کی ضرورت ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی مختلف رئیل اسٹیٹ وینچرز میں سرمایہ کاری کرکے ہمارے ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!