پاکستان کرکٹ اینڈ کلچرل کلب تومبا کے زیراہتمام تومبا سکول میں مینا بازار کا انعقاد

0

پاکستانی، انڈین اور بنگلہ دیش کمیونٹی نے اپنی فیملی کے ہمراہ شرکت کی

مینا بازار میں شرکاء کیلئے سموسے ،پکوڑے ،جلیبیاں،پاکستانی مٹھائیوں سمیت مختلف قسم کے پکوان تیار کئے گئے تھے

سٹاک ہوم(انصر اقبال بسرا)پاکستان کرکٹ اینڈ کلچرل کلب تومبا کے زیراہتمام تومبا سکول میں مینا بازار کا انعقاد کیاگیاجس میں پاکستانی، انڈین اور بنگلہ دیش کمیونٹی نے اپنی فیملی کے ہمراہ شرکت کی ۔

مینا بازار میں شرکاءکے لیے طرح طرح کے پکوان بنائے گئے تھے سموسے ،پکوڑے ،جلیبیاں اور پاکستانی مٹھیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنیں، بچوں نے خوب انجوائے کیا۔

شرکاء کو انٹرٹین کرنے کے لیے میوزک کا اہتمام بھی کیا گیا تھا، خواتین کے لیے دیدہ زیب ملبوسات اورجیولری کے خصوصی سٹالز لگائے گئے تھے۔

اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن سویڈن شیخ سعید ،رہنما سوشل ڈیموکریٹک زاکیہ خانم، معروف فیشن ڈیزائنر مریم خان کا کہنا تھا دیار غیر میں رہتے ہوئے اپنی کلچرل سرگرمیاں جاری رکھنا کسی نعمت سے کم نہیں ۔

آج مینا بازار میں ہمیں اپنی کلچرل فوڈز کھانے کو مل رہی ہیںجو عام طور پر ہمیں اپنے گھروں میں میسر نہیں ہوتیں اس پر ہم منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے بہت اچھے ایونٹ کا انعقاد کیا۔

فیملیز کو آئوٹنگ کا موقع ملا اور بالخصوص ہماری نسل نو کو جو سویڈن میں پروان چڑھ رہی ہے اپنا کلچر ل دیکھنے کا موقع ملا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!