سعودی عرب:اظہر وڑائچ کی جانب سے کمیونٹی ممبران کے اعزاز میں عشائیہ،قونصل جنرل خالد مجید کی خصوصی شرکت

0

پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،اظہر وڑائچ

سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی بڑا فعال اور متحرک کردار ادا کر رہی ہے، قونصل جنرل خالد مجید

جدہ (امیر محمد خان سے)سعودی عرب میں وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز اظہر وڑائچ کی جانب سے کمیونٹی ممبران کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں قونصل جنرل خالد مجید بھی شریک تھے۔

جدہ میں عشائیے کی تقریب میں سابق مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز اظہر وڑائچ نے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان جس معاشی بحران کا شکار ہے، اس میں سے نکلنے کے لئے ہمیں ملکر صورتحال کو بہتر بنانے میں کام کرنا ہوگا، پاکستان ہی ہماری پہچان اور شناخت ہے۔

اس موقعہ پر قونصل جنرل خالد مجید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی بڑا فعال اور متحرک کردار ادا کر رہی ہے اور پاک سعودی تعلقات کو فروغ دیتی ہے، سماجی اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے جس پر وہ کمیونٹی ممبران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور قونصل خانہ پاکستان اپنے لاکھوں ورکرز کے مسائل کو حل کرنے سمیت انکی رہنمائی کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔

عشائیے میں چوہدری اکرم اور دیگر جانب سے بھی کہا گیا کہ قونصلیٹ اور کمیونٹی کے درمیان باہمی ہم آہنگی کی بدولت بہت سے مسائل کو حل کرنا ممکن ہوتا ہے بلکے دیگر سرگرمیوں میں بھی فعال کردار نبھایا جاتا ہے۔

عشائیے کے میزبان چوہدری اظہر وڑائچ نے قونصل جنرل سمیت دیگر مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!