تقریب کی صدارت سابقہ ممبرپبلک سروس کمیشن آزاد کشمیر خورشیداحمدراٹھورنے کی
تقریب کے مہمان خصوصی سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی تھے
چیف ایڈیٹر روزنامہ جموں وکشمیر عامرمحبوب اور ان کی ٹیم کو مبارکباد
دبئی (طاہر منیر طاہر) روزنامہ جموں وکشمیرکی17ویں سالگرہ تقریب دبئی کے مقامی ہوٹل میں منائی گئی جس میں کشمیری کمیونٹی سمیت پاکستانی کمیونٹی،بزنس مین، سماجی وسیاسی شخصیات اورصحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کی صدارت سابقہ ممبرپبلک سروس کمیشن آف آزاد کشمیر خورشیداحمدراٹھورنے کی تقریب کے مہمان خصوصی سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی تھے جبکہ دیگرمہمانوں میں چیف ایڈیٹرروزنامہ جموں وکشمیر عامرمحبوب، فوکل پرسن گورنمنٹ پاکستان سردارجاویدیعقوب، سابق کوآرڈینیٹروزیراعظم آزادکشمیر راجہ عبدالجبار، معروف بزنس مین ساجداقبال عباسی،گلف گروپ کے چیئرمین سردارشبیر، سرداراصغر، جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی رہنما ساجدصدیقی، معروف بزنس مین راجہ عاشق خان، منیرراٹھورراہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری اخلاق ، عاصم احمدبرق، رہنمامسلم کانفرنس راناافتخار، صدرکشمیرمسلم سوسائٹی ایازکیانی، صدرپاک چنارونگ امجدکبیر، جیونیوز کے سینئرصحافی سبط عارف ، صدر پاکستان جرنلسٹس فورم یواے ای طاہرمنیرطاہر، ندیم عبداللہ، لیاقت عزیز، سردارابرارآزاد میڈیا اورمارکیٹنگ ڈائریکٹر عبیدراجہ این ایف ایف، بیوروچیف باغ اکمل عارف، رہنماجے کے ایل ایف اکمل عارف، شجاعت صابرسمیت دیگر نے خطاب کیا۔
خورشیداحمد راٹھورنے کہا کہ روزنامہ جموں وکشمیر نے روزاول سے حق اورسچ کی آوازکوبلند کیا، ہمارے لئے فخر ہے کہ بلوچستان سے پنجاب گلگت تک تمام جگہ جموں وکشمیر اخبار ریفرنس پیپر کے طورپرریکارڈ کیاجاتا ہے، تمام ٹیم کوخراج تحسین پیش کرتاہوں ۔ دیگرمہمانوں میں سماجی رہنما واجد کبیر، ایڈیٹرآن لائن گلف نیوزاشفاق احمد، ندیم حینف، ساجدعلی ساجدسمیت صحافیوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔
فوکل پرسن اورصدرپاکستان پیپلزپارٹی سردارجاویدیعقوب نے کہا کہ ریاست کاسے سب بڑااخبارجموں وکشمیر نے ہمیشہ حق اورسچ کی آوازکوبلند کیا ہے اوراوورسیز کے مسائل کواجاگرکیا ہے یو اے ای میں رہنے والے کشمیریوں کی بھرپورنمائندگی کی، ہم چیف ایڈیٹرروزنامہ جموں وکشمیرعامرمحبوب سمیت ریذیڈنٹ ایڈیٹر راجہ اسدخالد اورپوری ٹیم کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان کامزید کہنا تھا کہ کشمیر کا سودا کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ کشمیریوں کوکشمیر کے فیصلے میں شامل کیاجائے۔
نائمہ لاشاری نے اپنے خطاب میں صحافیوں کودرپیش چیلنج اورصحافیوں کے حقوق پربات کی، ان کاکہنا ہے کہ آج صحافت کوبہت مشکل صورت حال سے گزرناپڑارہا ہے، سوشل میڈیا کی وجہ سے سچ کوسامنے لانا خاصامشکل ہوگیا، صحافی اپنی ذمہ داری سے خوب واقف ہیں، اس تقریب میں روزنامہ جموں وکشمیر کو17ویں سالگرہ پرمبارکبادپیش کرتی ہوں، راجہ محمدعاشق خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ چونکہ صحافت انبیا کاپیشہ ہے، لہٰذا صحافی کوغیرجانبدارہوکر اپنی خدمات اداکرنی چاہئے، میں تمام صحافیوں کواورروزنامہ جموں کشمیرکی ٹیم راجہ اسد، شجاعت راجہ،طارق راجہ سمیت سب کومبارکبادپیش کرتاہوں۔
چوہدری اخلاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روزنامہ جموں کشمیر کی ٹیم نے دن رات محنت کرکے اوورسیزکشمیریوں کی بھرپورترجمانی کی اس موقع پر چیف ایڈیٹر عامرمحبوب، راجہ اسد سمیت تمام ٹیم کومبارکبادپیش کرتاہوں، سٹیج سیکرٹری کے فرائض ریذیڈنٹ ایڈیٹرروزنامہ جموں وکشمیر راجہ اسدخالد نے اداکیے، ٹیم جموں وکشمیر طارق راجہ، شجاعت صابر نے تمام مہمانوں کاشکریہ ادا کیا۔
پروگرام کے اختتام پرراجہ عبدالجبارکے والد محترم اوردلپذیرعباسی ریذیڈنٹ ایڈیٹرمظفرآبادکی وفات پرایصال ثواب کے لئے دعابھی کرائی گئی، روزنامہ جموں وکشمیر کے پروگرام کواین ایف ایل گروپ نے سپانسرکیاتھا، اس کاشکریہ اداکرتے ہیں چیف ایڈیٹرروزنامہ جموں کشمیر نے سپانسرکاشکریہ اداکیا.اورتقریب میں آنے والے تمام مہمانوں کاخصوصی شکریہ اداکیا۔