سفارت خانہ پاکستان پیرس میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام

0

پیرس(رپورٹ:سلطان محمود)سفارت خانہ پاکستان پیرس میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیاگیا۔

تقریب میں سفارتخانے کے حکام کے ساتھ ساتھ فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔ صدر اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔

سفیرِپاکستان جناب عاصم افتخار احمد نے 23 مارچ 1940 کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس دن برصغیرکے مسلمانوں نے ایک علیحدہ وطن کے حصول کے لئے قرارداد پاکستان منظور کی تاکہ وہ اپنی ثقافت، اقدار اور عقیدے کے مطابق زندگی بسر کر سکیں۔

انہوں نے پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے تحریک آزادی کی بھرپور قیادت کی اور اپنی سیاسی، آئینی اور جمہوری جدوجہدسے پاکستان حاصل کیا۔تقریب میں ملّی نغمے پیش کئے گئے اوربچوں نے تقاریر کیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!