پاک کلچرل سوسائٹی لندن کی جانب سے تفریحی تقریب کا انعقاد

0

لندن میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے پروگرام میں شرکت کی

پاکستانی ایک پرامن کمیونٹی ہیں اور برطانیہ میں مثبت کردار ادا کررہے ہیں

والتھم فاریسٹ کے میئر Cllr Karren Bellamy نے پاکستانی کمیونٹی کو اس اہم دن (یوم پاکستان) پر مبارکباد دی

لندن(تارکین وطن رپورٹ)یوم پاکستان کے پرمسرت موقع پر پاک کلچرل سوسائٹی کی جانب سے لندن میں ایک رنگا رنگ اور تفریحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ والتھم فاریسٹ کے میئر کلر کیرن بیلامی مہمان خصوصی تھے۔

پاکستانی ثقافتی ملبوسات اور مسلح افواج کی وردیوں میں ملبوس خوبصورت بچوں نے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کا پیغام دینے والی پرفارمنس کا ایک سلسلہ پیش کیا جسے حاضرین کی جانب سے داد و تحسین حاصل ہوئی۔ سامعین نے بچوں کی پرفارمنس کے جواب میں بہت زوردار نعرے اور تالیاں بجا کر دی-

مہمان مقررین نے پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا اور حمایت کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ایک پرامن کمیونٹی ہیں اور برطانیہ میں مثبت کردار ادا کرتے ہیں، انہوں نے پرفارمنس کے لیے بچوں کی تیاری اور تربیت میں مسز اختر کے وقت اور توانائی کو بھی سراہا۔ مقررین میں سابق میئر مسعود احمد، سابق کونسلر ہارون خان، کونسلر راجہ انور، کونسلر غفران ملک، ولایت کھوکھر، کیپٹن جاوید اور مسٹر طارق جنجھ شامل تھے۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض تحریم نور نے انجام دئیے-

والتھم فاریسٹ کے میئر Cllr Karren Bellamy نے پاکستانی کمیونٹی کو اس اہم دن (یوم پاکستان) پر مبارکباد دی اور لوگوں کو اکٹھا کرنے اور کمیونٹی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں پاک کلچرل سوسائٹی کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے بچوں کی پرفارمنس کے بارے میں بھی بات کی جس نے ہال میں ایک خوبصورت ماحول پیدا کیا۔

قبل ازیں پاک کلچرل سوسائٹی کے صدر نے مہمانوں، بچوں اور خاندانوں کو خوش آمدید کہا جو اپنے ملک کے اہم ترین دنوں کو منانے کے لیے بڑی تعداد میں جمع تھے۔

انہوں نے تحریک پاکستان کی تاریخ بیان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک تحریک آزادی کے نتیجے میں اور خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت ہزاروں جانوں کے ضیاع کے بعد حاصل ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان میں مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن بنانے کا نظریہ مشرق کے فلسفی شاعر علامہ ڈاکٹر محمد اقبال نے پیش کیا تھا اور قائد اعظم محمد علی جناح نے اسے آخری منزل تک پہنچایا تھا۔

ڈاکٹر اختر نے تقریبات میں شرکت پر سب کا شکریہ ادا کیا اور ان بچوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس دن پرفارمنس کی تیاری میں کافی وقت صرف کیا۔ انہوں نے بچوں کے والدین کے تعاون پر ان کا بھی بہت شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!