پاکستان پرائیویٹ اسکولزاینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا بیچ لگژری ہوٹل میں سالانہ گرینڈ افطار،یورپ کی پاکستانی سماجی تنظیموں کے نمائندگان کی شرکت

0

اسٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی) پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن(پی پی ایس سی اے)کا سالانہ افطار ڈنر بیچ لگژری ہوٹل میں منعقد ہوا۔

سویڈن کے سماجی ادارے پاکستان پروموشن نیٹ ورک یورپ نے مذکورہ افطار ڈنر میں ہونے والی تعلیمی سرگرمیوں کےمعاملات کے حوالے سے پریس ریلیز جاری کی جس کے مطابق پی پی ایس سی اے نے مقامی ہوٹل میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں سویڈن سے پاکستان پروموشن نیٹ ورک یورپ کے وفد اور ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ کی ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ ملاح سمیت سندھ کے 200سے زائد اسکولنگ نیٹ ورک کے سربراہان سمیت سندھ کے معروف ایجوکیشنسٹس، سماجی شخصیات، بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن انور علی بھٹی کا کہنا تھا کہ یوں تو تمام تر ادارے اپنے سالانہ اجلاس منعقد کرتے ہیں مگر رمضان المبارک کی رونقوں میں سالانہ افطار ڈنر کے بہانے سندھ بھر میں تعلیم کی بہتری کے لئے کام کرنے والی سرکردہ شخصیات مل بیٹھ کر ہم آہنگی اور بھائی چارگی کا مثال پیش کرتے ہیں۔

زبیر حسین کا مزید کہنا تھا کہ روز ایجوکیشنل سوسائٹی اور پاکستان پروموشن نیٹ ورک یورپ مستقبل قریب میں لیاری کا پہلا ڈیجیٹل اسکول متعارف کروارہے ہیں جہاں پر نصاب کی تبدیلی کے بغیر طلبہ الیکٹرونکس کتابوں سے تعلیم دی جائے گی۔

افطار ڈنر میں شریک اسکولز اور کالجز کے سربراہان کا کہنا تھا کہ پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ہمارے لئے ایک ایسا پلیٹ فارم ہے کہ جہاں نا صرف ہمیں ہمارے مسائل کا حل حاصل ہوتا ہے بلکہ قومی ، مذہبی اور ثقافتی سطح پر بھی یہ اداراہ ہمیں یکجا ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

افطار ڈنر کے اختتام پر ادارے کی انتظامیہ کی جانب سے خصوصی مہمانان میں گلدستے اور اجرک بھی تقسیم کئے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!