میزبان مشاعرہ ڈاکٹر نصیراحمداسد نے اپنی غزل پڑھ کر مشاعرے کاآغاز کیا
مشاعرہ میں ایوب احمد،شفیق، شبیراحمدسخنوی، ڈاکٹر ساحل سلہری، تجمل حسین تجمل، فریحہ باجوہ، ڈاکٹرسبینہ اویس اعوان، رحمان امجد مرزا، رشیدآفریں، ڈاکٹر سید عدید اور ڈاکٹرعامراقبال کی شرکت
رحمان فائونڈیشن کے سرپرست ڈاکٹر عبدالشکور مرزا نے مشاعرہ میں آنے والے تمام شاعروں اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا
سیالکوٹ ( اویس احمد رضا) رحمان فائونڈیشن میں پنجاب لٹریسی فورم کے زیراہتمام محفل مشاعرہ کاانعقاد کیاگیا جس کی صدارت سابقہ سی ای اوایجوکیشن معروف نعت گوشاعر مقبول احمد شاکر نے کی جبکہ مہمان خصوصی ڈاکٹر محمدعامراقبال صدر فیض چیپٹر یونیورسٹی آف سیالکوٹ تھے۔
عظیم مشاعرے کا باقاعدہ آغاز مرزا آصف بیگ کی تلاوت اور محمدیونس چوہدری کی نعت رسول مقبول ؐ سے ہوا۔ رحمان فائونڈیشن کے ایڈمنسٹریٹر مرزا آصف بیگ نے مشاعرہ کےمقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان اور عوام بہت ہی مشکلات اور مسائل کاشکار ہیں لہٰذا ہمارا مشن اور مقاصد یہ ہیں کہ جولوگ وطن عزیز کوان مسائل سے نکالنا چاہتے ہیں ان کواکٹھا کیاجائے اور ایسے مشاعروں اور محافل کے ذریعے سوچنے سمجھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں کیونکہ اس ملک کی تمام خرابیوں مشکلات اور مسائل ہم سب نے ہی نکالناہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ مل کر وطن عزیز کی تعمیروترقی میں اپنااپنا حصہ ڈالاجائے۔ میزبان مشاعرہ ڈاکٹر نصیراحمداسد نے اپنی غزل پڑھ کر مشاعرے کاآغاز کیا۔ اس طرح ایوب احمد، شفیق،شبیراحمدسخنوی، ڈاکٹر ساحل سلہری، تجمل حسین تجمل، فریحہ باجوہ، ڈاکٹرسبینہ اویس اعوان، رحمان امجد مرزا، رشیدآفریں، ڈاکٹر سید عدید، ڈاکٹر عامراقبال اور صدرمشاعرہ مقبول احمدشاکرنے کلام پیش کیا۔
آخرمیں رحمان فائونڈیشن کے سرپرست ڈاکٹر عبدالشکور مرزا نے مشاعرہ میں آنے والے تمام شاعروں اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔