جدہ: OIC کے سیکرٹریٹ میں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، بھارتی ظلم و ستم کے حوالے سے تصاویری نمائش کا انعقاد

0

تصاویری نمائش کے مہمان خصوصی OICکے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل سفیر سمیر بکر تھے

جدہ (امیر محمد خان سے) 5اگست یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے جدہ میں OIC کے سیکرٹریٹ میں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، بھارتی ظلم و ستم کی تصاویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

تصاویری نمائش کے مہمان خصوصی OICکے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل سفیر سمیر بکر تھے، نمائش میں او آئی سی ممالک کے بڑی تعداد میں سفراء، سفارت کار ، پاکستان کشمیر کمیٹی کے اراکین، پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید اور آو آئی سی میں پاکستان کے مستقبل مندوب سفیر فواد دشیر نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل سفیر بکر، قونصل جنرل خالد مجید، پاکستان کے مسقبل مندوب سفیر فواد شیر اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مسعود احمد پوری نے اپنے خطاب میں او آئی سی مندوبین کی توجہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر انسانی طر ز عمل، گرفتاریوں ، کشمیری قیادت کی قید کی صوبتوں، اور کشمیرمیں غیر کشمیروں کی آباد کاری جعلی ڈومیسائل کے اجراء کی طرف دلائی۔

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت نے تمام عالمی اداروں کی مقبوضہ کشمیر پر قراردادوں کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے اور اپنی ہٹ دھرمانہ پالیسی کی طرف گامزن ہے جس سے خطے میں امن کے خطرات بڑھ رہے ہیں، پاکستان نے ہمیشہ بھارت کو یہ مسئلہ حل کرنے کیلئے بات چیت کی دعوت دی ہے مگر بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔

مقررین نے ایک مرتبہ پھر متنبہ کیا کہ وہ کشمیر میں کئے جانے والے مظالم، گرفتاریں فوری بند کرے ، گرفتار رہنماؤں کو رہا کرے اور مسئلے کو اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق فوری حل کرے تاکہ یہ خطہ امن کا گہوارہ بنے۔

اجلاس نے رکن ممالک، اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے پرزور اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کو بازرکھنے پر اپنا کردار اداکرے۔ تقریب کے آخر میں مندوبین نے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل سمیر بکر کے ہمراہ تصایری نمائش کا دورہ کیا جس میں خواتین، بچوں پر بھارتی ظلم و ستم کی ترجمانی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!