بیجنگ (ویب ڈیسک)20ویں چین-آسیان ایکسپو کا افتتاح چین کے صوبہ گوانگ شی کے شہر نان نینگ میں ہو گیا، جس میں 45 ممالک اور خطوں کی منفرد مصنوعات نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں ۔
ہفتہ کے روز چینی وزارت تجارت کی ترجمان شو جوئی ٹینگ نے بتا یا کہ تقریباً 2,000 کمپنیز اس ایکسپو میں شرکت کر رہی ہیں اور یہ تعداد گزشتہ ایکسپو کے مقابلے میں 18.2 فیصد زیادہ ہے۔ان کمپنیز میں دنیا کی سر فہرست500اور چین کی سرفہرست 500 انٹرپرائزز شامل ہیں۔
ایکسپو کے دوران ای کامرس، ماحولیاتی تحفظ، بلیو اکانومی سمیت دیگر متعلقہ شعبوں پر توجہ مرکوز کرنے والے 19اعلیٰ سطحی فورمز بھی منعقد کیے جائیں گے اور چین اور آسیان ممالک کے درمیان پائیدار اور کم کاربن والے شعبوں میں ترقیاتی تعاون کو گہرا کیا جائے گا۔
یہ نمائش 20 ستمبر تک جاری رہے گی ۔چینی میڈ یا کے مطابق ایکسپو میں آ سیان سمیت دیگر مما لک کی طرح پا کستان بھی شریک ہے۔