ڈاکٹر امجد ثاقب کی بطور چیئرپرسن بی آئی ایس پی تعیناتی کی منظوری

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ڈاکٹر امجد ثاقب کو چیئرپرسن بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام تعینات کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق صدر مملکت عارف علوی نے ڈاکٹر امجد ثاقب کی بطور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تعیناتی کی منظوری دے دی۔صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ایکٹ 2010 کے سیکشن 5 تین کے تحت کی۔

اس سے قبل شازیہ مری بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن تھیں۔شازیہ مری کو اپریل 2022 میں وزیراعظم شہباز شریف نے بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن مقرر کیا تھا۔ انہوں نے اس عہدے پر ستمبر 2023 تک تقریباً 17 ماہ خدمات انجام دیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں اخوت فائونڈیشن کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب کو ’ گلوبل مین آف دی ڈیکیڈ‘ ایوارڈ سے نواز ا گیا ہے ، انہیں یہ اعزاز لندن میں ہونیوالے گلوبل سمٹ 2023 ء کے موقع پر دیا گیا، ڈاکٹر امجد ثاقب نے خود اور ساتھیوں کی طرف سے قوم کے نام کردیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!