سویڈن کے شہر ایسکل استونا میں مسجد کو آگ لگا دی گئی

0

ایسکل استونا (رپورٹ:زبیر حسین) سویڈن کے شہر ایسکل استونا میں مسجد کو آگ لگادی گئی،مسجد کے ترجمان نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ مسجد پر حملہ ہوا ہے۔

مسجد کے احاطے میں رہائش پذیر فیملی کو پچھلے ایک سال سے حملوں اور دھمکیوں کا سامنا ہے۔ شدید آگ کے باعث دھواں شہر کے بڑے حصے میں پھیل گیا ۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج سویڈ ن کے وقت کے مطابق 12:20 پر مسجد میں کی چھت پر آگ لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت خاکستر ہوگئی۔

اب تک کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاعات نہیں ۔فائربریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!