ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں ولادت رسول مقبولؐ کے سلسلہ میں ریلی نکالی گئی

0

شرکاء نے ہاتھوں میں مدحتِ رسول والے بینر اٹھا رکھے تھے

درود و سلام پڑھتے قافلوں نے کوالالمپور کی سڑکوں پہ سماں باندھ دیا

کوالالمپور(محمد وقار خان)ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں بسلسلہ ولادت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، ہر سال کی طرح اس سال بھی ایک ریلی نکالی گئی ۔

شرکاء نے ہاتھوں میں مدحتِ رسول والے بینر اٹھا رکھے تھے ، جبکہ مقامی پولیس کے ساتھ ساتھ ہمیشہ کی طرح پورے راستے علامہ خلیق احمد مدنی اور داتو جمیل حمید ، ریلی کے شرکاء کو گائیڈ کرتے رہے ۔

ریلی کے شرکاء ٹریفک میں خلل ڈالے بغیر ، ترتیب سے قطار بنائے ، سبز پرچم ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے تھے ، درود و سلام پڑھتے قافلوں نے کوالالمپور کی سڑکوں پہ سماں باندھ دیا ۔

جہاں بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کی خوشی منانے کے لیے اس کاروان میں حصہ لیا ، وہیں ریلی کے تمام شرکاء کسی قسم کے لسانی ، طبقاتی ، اور علاقائی فرق کے بغیر ، بھرپور مذہبی جوش وجذبے اور عقیدت کے ساتھ اس قافلے میں شریک ہوئے ۔

شرکاء میں پاکستانی ، بنگلہ دیشی ،انڈین کمیونٹی کے ساتھ ساتھ انڈونیشین اور ملائشین لوگ بھی شامل تھے ۔ریلی کے اختتام پر علامہ خلیق احمد مدنی نے دعائے خیر کی اور بارگاہِ رسالت میں درود و سلام کا ہدیہ پیش کیا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!