الحاج مہر محمد یوسف چاند کی قیادت میں خصوصی وفد کا مظہر اقبال کی فیکٹری کا دورہ

0

برسلز ( نمائندہ خصوصی) سابق وزیر اعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے مذہبی امور کے سابق وفاقی مشیر و سابق اعزازی سرمایہ کاری قونصلر جرمنی، وزارت اوورسیز پاکستانی اینڈ ہیومن رائٹس کے جرمنی میں فوکل پرسن اور جرمنی کی موجودہ برسر اقتدار سیاسی جماعت ایس پی ڈی کے سینئر راہنما الحاج مہر محمد یوسف چاند کی قیادت میں خصوصی وفد نے جرمنی کے ممتاز پاکستانی صنعت کار و سماجی راہنما، مشہور فرم ISPAK کے بانی چوہدری مظہر اقبال آف دیونا منڈی گجرات کی خصوصی دعوت پر جرمنی کے شہر ہاگن میں ان کی فیکٹری کا دورہ کیا۔ 

چوہدری مظہر اقبال نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کے ساتھ فیکٹری سے متعلق اپنے تجربات شیئر کیے جسے حاضرین نے انہماک سے سنا اور اسے تارکین وطن کی پہلی نسل کی محنتوں کی ایک اہم داستان قرار دیا۔

وفد میں جرمنی کے شہر بریمن کی پاکستانی سوسائٹی پاک علمی سینٹر اور مدینہ مسجد کے صدر مہر ناصر محمود اور ان کے کمیٹی کے اراکین چوہدری شاکر جاوید ،چوہدری ظفر اقبال گوندل ،ملک شاہ جہان کے علاوہ ممتاز مذہبی شخصیت حاجی محمد ارشد ،لیاقت علی شاد، ممتاز صنعت کار جاوید اقبال آف ہینوور نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!