یوپی نوابز ابوظہبی ٹی 10 لیگ میں ڈیبیو کے لئے تیار

0

دبئی (سپورٹس ڈیسک) ابوظبی ٹی 10 لیگ میں ایک نئی فرنچائش یوپی نوابز شامل ہورہی ہے۔ یہ ٹیم کیپیٹلسٹ لیویش چوہدری کی ملکیت ہے۔ ان کا تعلق بھارتی ریاست اترپردیش سے ہے۔ ان کا وقت غازی آباد اور مظفر نگر میں گزرا جہاں ان کی کرکٹ سے کافی یادیں جڑی ہیں۔

کرکٹ کے شوقین لیویش چوہدری نے ٹیم کے لئے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ ان کی زندگی کا ایک بنیادی حصہ رہا ہے اورابوظبی ٹی 10 لیگ میں فرنچائز کا مالک ہونا ان کے خواب کی تعبیر ہے۔

ابوظبی ٹی 10 لیگ کے آمدہ 8 ویں سیزن میں یوپی نوابز مضبوط ڈیبیو کرنے کو تیار ہے جس میں دھماکہ خیز وکٹ کیپر بلے باز رحمان اللہ گرباز ، متحرک فاسٹ بولر ٹائمل ملز ، پاور ہٹنگ بلے باز آندرے فلیچر ، ماہر لیگ اسپنر عادل راشد اور ٹاپ آرڈر بلے باز ڈیوڈ ملان سمیت باصلاحیت کھلاڑی شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!