پاکستان جنوب میں صحراؤں اور سمندر سے لے کر شمالی خطے کی بلند ترین چوٹیوں تک متنوع مناظر کی سرزمین ہے، سفیر پاکستان
دنیا بھر کے طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے اور اقوام کے درمیان ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے پر باتھ سپا یونیورسٹی کے اقدامات کو سراہا گیا
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی نے باتھ سپا یونیورسٹی، راس الخیمہ کیمپس کا دورہ کیا
دبئی (طاہر منیر طاہر) سفیر پاکستان برائے متحدہ عرب امارات فیصل نیاز ترمذی نے باتھ سپا یونیورسٹی، راس الخیمہ کیمپس کا دورہ کیا۔ ان کا استقبال راجہ سجاد حسین، سی ای او، باتھ سپا یونیورسٹی کے دیگر فیکلٹی ممبران کے ہمراہ کیمپس میں کیا۔
طلباء کے ساتھ بات چیت کے دوران، سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تاریخی تعلقات، مشترکہ عقیدے، مشترکہ تاریخ اور عوام کے درمیان رابطوں کے بارے میں بات کی۔ فیصل نیاز ترمذی نے پاکستان کے سیاحتی امکانات اور بھرپور ثقافتی تنوع پر روشنی ڈالی۔
پاکستان جنوب میں صحراؤں اور سمندر سے لے کر شمالی خطے کی بلند ترین چوٹیوں تک متنوع مناظر کی سرزمین ہے۔ یہ بدلتے ہوئے مناظر ثقافتی تنوع، ایک مختلف زبان اور زائرین کو ایک مختلف ماحول فراہم کرتے ہیں، سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی نے طلباء کہا کہ وہ اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ پاکستان کا دورہ کریں اور ملک کی خوبصورتی اور مہمان نوازی کا تجربہ کریں۔
فیصل نیاز ترمذی کو تعلیمی ماحول اور طلباء کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے اگاہ کرنے کے لیے کیمپس کا دورہ کروایا گیا۔
سفیرپاکستان نے دنیا بھر کے طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے اور اقوام کے درمیان ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے پر باتھ سپا یونیورسٹی کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے طلباء اور تعلیمی برادری کو فائدہ پہنچانے کے لیے تعاون بڑھانے پر زور دیا۔