میرپور(تارکین وطن نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کے نائب صدر چوہدری رحمت اللہ نے کہا کہ آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے ۔ آمدہ الیکشن میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور حکومت بنائے گی جبکہ آئندہ پاکستان کے وزیراعظم چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری ہونگے ۔ پیپلز پارٹی نے پاکستان کو آئین دیا اور سیاسی قوت ہے جس نے ہمیشہ پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی کو قائم رکھنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔
پاکستان میں جمہوریت کی بحالی اور مضبوطی کیلئے جتنی قربانیاں پیپلز پارٹی نے دی ہیں آج تک کوئی بھی سیاسی جماعت اسکا رتی برابر بھی نہیں کر سکیں۔ پیپلز پارٹی جمہوریت کی مضبوطی پر یقین رکھنی والی اور آئین پاکستان کی ضامن جماعت ہے، شہید بابا اور شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو نے پاکستان میں جمہوریت کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دی، آمدہ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی ہر حلقہ میں اپنا امیدوار کھڑا کریگی۔ پاکستان کے انتخابات پر تیر کا نشان ہر جگہ لگے گا۔
سیاسی طور پر اس الیکشن میں ہر جماعت سے پاکستان پیپلز پارٹی مقابلہ کریگی، سندھ سمیت پورے پاکستان میں بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں انتخابات میں بھرپور طریقہ سے الیکشن مہم چلا کر پاکستان کے عوام اپنے نوجوان قائد بلاول بھٹو کو وزیراعظم کے منصب پر بٹھائیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
چوہدری رحمت اللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پاکستان کو آئین دیا اور سیاسی قوت ہے جس نے ہمیشہ پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی کو قائم رکھنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔ پیپلز پارٹی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی قوت کا نام ہے جس نے ہمیشہ طاقت کا سر چشمہ عوام کو قرار دیا ہے۔ پاکستان میں جمہوریت کی بحالی اور مضبوطی کے لیے جتنی قربانیاں پاکستان پیپلز پارٹی نے دی ہیں آج تک کوئی بھی سیاسی جماعت اسکا رتی برابر بھی نہیں کر سکیں۔