خواجہ عبدالوحید پال (مرحوم) کی روح کو ایصال ثواب کیلئے پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

0

قرآن خوانی، اجتماعی دعا اورتعزیتی اجلاس کا اہتمام محمد غوث قادری نے کیا، اجلاس میں سیکڑوں سوگواروں کی شرکت

اجلاس میں مرحوم کے اوصاف حمیدہ بیان کئے گئے، دعائے مغفرت و بخشش اور لواحقین کے لئے دعائے صبر جمیل کی گئی

نمازجنازہ میں یو اے ای سے ملک رشید اعوان، غلام مصطفیٰ مغل و دیگر کی شرکت

دبئی (طاہر منیر طاہر) مسلم لیگ (ن) متحدہ عرب امارات کے سینئر نائب صدر خواجہ عبد الوحید پا ل اپنے آبائی شہر سیالکوٹ میں انتقال کر گئے، ان کے انتقال کی خبر امارات کے لیگی حلقوں میں انتہائی دکھ اور غم سے سنی گئی، مرحوم طویل عرصے سے دبئی میں مقیم تھے، انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے لئے پاکستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں گراں قدر خدمات سر انجام دیں اور اہم سیاسی عہدوں پر فائز رہے۔خواجہ عبد الوحید پال مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ ساتھی تھے، جنہیں ن لیگ کی اعلیٰ قیادت بخوبی جانتی تھی، سینئر مسلم لیگی ہونے کی وجہ سے پارٹی میں ہونے والے مختلف فیصلوں میں ان کی رائے کو اہمیت دی جاتی تھی،خواجہ عبد لوحید پا ل کے انتقال سے ن لیگ امارات میں سیاسی خلاء پیدا ہو گیا ہے اور ان کی کمی محسوس کی جا رہی ہے۔

خواجہ عبدالوحید پال (مرحوم) کی روح کو ایصال ثواب کےلئے پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کا اہتمام محمد غوث قادری نے کیا، تعزیتی اجلاس میں چوہدری خالد حسین، محمد غوث قادری، عبدالمجید مغل، انجینئر زبیر خان، خلیل بونیری، عزیز خان، وقار خان، غلام حسین، حاجی رشید، حاجی محمد یاسین، سہیل خا ور، حاجی دراز خان، محبوب ربانی فاروق وڑائچ، راشد فاروق، راجہ ثاقب محمود، حاجی محمد نواز، عبداللہ خان، چوہدری رازمان شان، طاہر بھنڈر، ملک دوست محمد اعوان، چوہدری خالد بشیر، سہیل عامر گھمن، راجہ محمد سرفراز، ملک خادم شاہین، ملک شہزاد یونس، محمد شہزاد بٹ، شوکت محمود بٹ، خرم رشید، چوہدری شہباز غفار، عارف عامر منہاس، سجاد چیمہ، سہیل خاور، شفیق الرحمان، چوہدری بشیر شاہد، غلام محی الدین، خادم حسین، میاں منیر، سرفراز مغل، عتیق خان، مسعود احمد، عمران اسلم، سردار الطاف حسین، شیر اکبر آفریدی، ملک اسلام، مظاہرعادل، ذوالفقارعلی مغل، وقاص گھمن،چوہدری عبدالرزاق گجر، غلام عباس بھٹی، ملک محمد اسلم، طاہر منور، عرفان اقبال طوراور چودھری عامر بشیر انجم اور بہت سے سوگواروں نے شرکت کی۔
تعزیتی تقریب میں حافظ ناصر، محمد علی قادری، محمد اکرم شہزاد اور محمد عظیم رفاعی نے مرحوم کے اوصاف حمیدہ بیان کئے، اس موقع پرخواجہ عبد الوحید پا ل کے قریبی ساتھیوں اور دوست و احباب کی طرف سے مرحوم کے پسماندگان سے اظہار تعزیت اور مرحوم خواجہ عبد الوحید پا ل کے لئے دعائے بخشش و مغفرت کی گئی۔

سیالکوٹ میں خواجہ عبدالوحید پال کی نماز جنازہ میں مسلم لیگ ن امارات کی طرف سے غلام مصطفیٰ مغل، ملک رشید جمیل، محمد یونس (جاپان)، عبدالحمید مغل، چودھری ابرار اور چودھری عطا الرحمن اولکھ نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!