دوسری سالانہ انٹرنیشنل کانفرنس میں ریڈیو کے حوالے سے نمایاں خدمات سرانجام دینےوالوں کوایوارڈز سے نوازا گیا

0

سیالکوٹ (عبدالشکور مرزا) سیالکوٹ ریڈیو لسنرز کلب کے زیر اہتمام منعقدہ دوسری سالانہ انٹرنیشنل کانفرنس میں ریڈیو کے حوالے سے نمایاں خدمات سرانجام دینے والے افراد اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے سامعین کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا

۔ مہمان خصوصی طاہر منیر طاہر صدر پاکستان جرنلسٹس فورم متحدہ عرب امارات، وطن عزیز کے ممتاز بزنس مین، کالم نگار اور سماجی رہنما محمد خالد وسیم ایڈووکیٹ، چیئرمین سیالکوٹ کلچرل اینڈ آرٹ سینٹر خالد لطیف، سیالکوٹ ٹورزم اینڈ کلچرل فورم کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالشکور مرزا، پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر آفتاب حسین ناگرہ ایڈووکیٹ، سابق صدر سیالکوٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شاہد میر ایڈووکیٹ، کرکٹ کے عالمی شہرت یافتہ شیدائی صوفی عبدالجلیل چاچا کرکٹ، صدر ماڈل ٹاؤن سوسائٹی سجاول علی وسیم، سینئر نائب صدر پنجاب کوآپریٹو یونین حسن وسیم اور صدر سیالکوٹ ریڈیو لسنرز کلب زاہد حسین شیخ اور بانی لیاقت علی نے جن خوش نصیبوں میں ایوارڈ تقسیم کئے۔

ان میں سپوت شہر اقبل اور عالمی شہرت یافتہ براڈ کاسٹر کے نام سے شروع کردہ عظیم سرور میموریل ایوارڈ بہترین اسٹیشن ڈائریکٹر عالمی سروس ریڈیو پاکستان اسلام آباد اکمل شہزاد گھمن، بہترین پروگرام پروڈیوسر ایف ایم101سیالکوٹ محترمہ انجم چودھری، بہترین آر جے محمد عمران اقبال، محمد آصف، محترمہ صغریٰ جعفری، بہترین علاقائی کوآرڈینیٹر بینش نواز، آر جے ایف ایم 95 لاہور سید محمود گیلانی ایڈووکیٹ اور آر جے چندہ حسن شامل ہیں ۔

جبکہ طاہر منیر طاہر کے نام سے منسوب ریڈیو لسنرز ایوارڈ ایم شہزادہ اشرف لاہور، جاوید رحمانی فیصل آباد، مقصود علی باٹا پور لاہور، ساجد علی رامکے، مظفر ساحل، چیئرمین چناب پریس کلب ہیڈ مرالہ ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی، اکبر جمیل باجوہ اور امجد رمضان ایڈووکیٹ کو پیش کیا گیا۔

تقریب میں شامل مہمانان ذی وقار کو بھی یادگاری شیلڈیں پیش کی گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!