چین، اسپرنگ فیسٹیول کے دوران سنکیانگ سیاحوں کا مقبول ترین انتخاب بن گیا 

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) اسپرنگ فیسیٹول گالا کے ضمنی مقام  میں سے ایک سنکیانگ کا شہر کاشغر تھا ۔ گالا کے ذریعے  دنیا کے سامنے  ہزار سال پرانے قدیم شہر کی منفرد دلکشی  پیش کی گئی ۔ پچھلے کچھ دنوں میں، گالا کا ، کاشغر اسٹیج سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے اور یہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے ایک مقبول ترین ” چیک ان پوائنٹ ” بن گیا ہے۔رات کا اندھیرا پھیلتا ہے اور روشنیاں جلتی ہیں تو  مرکزی سٹیج ، کاشغر کی قدیم روایتی عمارات جگمگانے لگتی ہیں اور کاشغر کا قدیم شہر ایک رومانوی سٹیج میں ڈھل  جاتا ہے۔

حالیہ برسوں میں، قدیم شہر کاشغر  میں  یکے بعد دیگرے 15 مخصوص بلاکس بنائے گئے ہیں۔ یہاں پر  خان بازار فوڈ سٹریٹ 300 میٹر سے بڑھ کر 600 میٹر سے زیادہ طویل ہو گئی ہے اور پکوانوں کی اقسام 30 سے بڑھ کر 70 سے زائد ہو چکی ہیں ۔ اسپرنگ فیسیٹول کے دوران، یہاں پر آنے والوں کی تعداد150,000یومیہ تک پہنچ جاتی ہے۔

اسپرنگ فیسیٹول کی تعطیلات کے دوران، سنکیانگ کے ارومچی میں واقع بین الاقوامی گرینڈ بازار میں بھی غیر مادی ثقافتی ورثے کی پرفارمنسز ، مختلف قومیتوں کے مخصوص گیت اور رقص ،  خصوصی پکوان وغیرہ ملک بھر کے سیاحوں کے لیے باعث کشش ہیں ۔ موجودہ اسپرنگ فیسیٹول کی تعطیلات کے دوران، سنکیانگ انٹرنیشنل گرینڈ بازار میں دس لاکھ سے زیادہ سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسپرنگ فیسیٹول کی تعطیلات کے دوران، صوبہ حے نان  میں  زنگ چو اور این یانگ جیسے مقامات پر آنے والے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد  نے  مختلف قسم کی لوک ثقافتی سرگرمیاں اور ثقافتی سیاحتی بازاروں سے بھرپور لطف اٹھایا ۔زنگ چو میوزیم نے "میوزیم میں نئے سال کا جشن منانے” کے موضوع پر مبنی سرگرمیوں کا ایک سلسلہ بھی شروع کیا ہے۔ 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!