بریڈ فورڈ میں قیمتی گاڑیوں کےپارٹس چوری کرنے والے ملزم محمد شمریز کو 5 سال قید کی سزا

0

بریڈ فورڈ (تارکین وطن نیوز) بریڈ فورڈ میں گاڑیوں کے 40,000 پاؤنڈ سے زیادہ قیمتی کار کے پرزوں کو چوری کرنےوالے محمد شمریز کو پانچ سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بریڈ فورڈ کراؤن کورٹ میں سماعت کے دوران بتایا گیا کہ محمد شمریز نے پارک کی گئی گاڑیوں سے کھڑکیوں کو توڑکر ان میں موجود سمارٹ آلات اور سمت شناسی کے آلات چوری کرنے کی بار بار کوشش کی۔

پراسیکیوٹر پال کین فیلڈ نے کہا کہ بریڈ فورڈ کے 24 سالہ شمریز کے پاس کار ریڈیوز کو نکالنے کے خصوصی آلات موجود تھے اور وہ پہلے بھی ایسے جرائم کے لئے سزا کاٹ چکا تھا۔

اس نے اپنے مقدمے کی سماعت کے دن اپنے جرائم کا اعتراف کر لیا اور بتایا کہ کن کن مواقع پر اس نے گاڑیوں کے شیشے توڑ کر ان میں موجود آلات چوری کئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!